اصحاب احمد (جلد 12)

by Other Authors

Page 178 of 212

اصحاب احمد (جلد 12) — Page 178

178 خدا کا یہ سچا اور پکا مومن بندہ اور ایک غریب ، سادہ اور شاکر دل رکھنے والا اور اپنے رب کے غریب بندوں پر شفقت کرنے والا بندہ 66 سال اس جہان نا پائیدار میں رہ کر آخر 18 ستمبر کو اپنے مالک حقیقی سے جا ملا۔آج سے قریباً ایک ماہ قبل جب میں مری میں تھا اور اخبار الفضل سے ان کی موجودہ بیماری کا مجھے علم ہوا تو میں نے انہیں ایک محبت بھرا خط لکھا۔جس کا جواب انہوں نے ماہ اگست کے وسط میں اپنے قلم سے مجھے لکھا۔یہ خط شاید دنیا میں ان کا آخری خط تھا۔اس میں انہوں نے یہ احساس کرتے ہوئے بھی کہ اب وہ زندگی کی آخری منزلیں طے کر رہے ہیں۔کسی قسم کے فکریا گھبراہٹ کا اظہار نہیں کیا ہوا تھا۔حالانکہ کئی اہم خانگی فرائض ان کی نگرانی کے محتاج تھے۔اس خط میں انہوں نے مجھے لکھا کہ اب چل چلاؤ کے اشارے ہور ہے ہیں ( یعنی سفر آخرت کے متعلق خدا تعالیٰ کی طرف سے اشارے ہو رہے ہیں ) اور صرف ایک خواہش کا اظہار کیا ہوا تھا کہ دعا کریں میری اولاد نیک اور دیندار ہو۔ان کی وفات سے صرف چند دن قبل میں نے رویا دیکھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام انتقال فرما گئے ہیں۔میر اما تھا اس وقت ٹھنکا تھا کہ کہیں یہ رویا حضرت میاں محمدعبد اللہ خاں صاحب کی وفات کے متعلق ہی نہ ہو کہ نواب صاحب مرحوم و مغفور سچ سچ فنافی اسیج تھے۔یہ رویا میں نے صاحبزادہ عالی مقام حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کو بھی لکھ دی تھی اور حضرت میاں محمد عبد اللہ خان صاحب کی وفات سے صرف ایک دن پہلے مخلہ سے مجھے آپ کا جواب بھی مل گیا تھا۔اسی طرح حضرت میاں محمد عبد اللہ خان صاحب کی وفات سے صرف ایک دن پہلے یہ خواب میں نے محترم صاحبزادہ مرزا داؤ د احمد صاحب کو بھی سنا دی تھی اور انہوں نے صدقہ بھی کروا دیا تھا۔آہ ، حضرت میاں محمد عبد اللہ خان صاحب کی وفات سے بہت سے نیک دل مجروح ہوئے ہیں۔مگر خدا کی تقدیر میں پوری ہو کر رہتی ہیں۔خدا تعالیٰ کی بے شمار رحمتیں میاں صاحب کی روح پر ہوں۔آمین (الفضل29 و30 ستمبر 1961ء) 34- ایک مینیجر اراضی کے تاثرات محترم چوہدری رشید احمد صاحب مقیم شکار پور کالونی کراچی نمبر 5 جو سالہا سال تک آپ کی اراضی کے مینیجر رہے ہیں۔سناتے تھے کہ :۔آپ نے اپنے عملہ کو یہ تحریری ہدایت کر دی تھی کہ تول اور بھاؤ میں کسی قسم کی گڑ بڑ نہ کی جائے۔