اصحاب احمد (جلد 11)

by Other Authors

Page 383 of 407

اصحاب احمد (جلد 11) — Page 383

383 وو چوہدری نصر اللہ خان صاحب مرحوم کی زوجہ عزیزم چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب سلمہ اللہ کی والدہ۔صاحبہ کشف و رویا۔رویا ہی کے ذریعہ سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی شناخت نصیب ہوئی اور اپنے مرحوم شوہر سے پہلے بیعت کی۔پھر رویا ہی کے ذریعہ سے خلافت ثانیہ کی شناخت کی اور مرحوم خاوند سے پہلے بیعت خلافت کی۔دین کی غیرت بدرجہ کمال تھی اور کلام حق کے پہنچانے میں نڈر تھیں۔غرباء کی خبر گیری کی صفت سے متصف اور غریبانہ زندگی بسر کرنے کی عادی، نیک اور و دود والدہ تھیں۔اللہ تعالیٰ انہیں اور ان کے شوہر کو جو نہایت موڈب و مخلص خادم سلسلہ تھے، اپنے انعامات سے حصہ دے اور اپنے قرب میں جگہ دے۔اور ان کی اولا د کو اپنی حفاظت میں رکھے۔آمین مرزا بشیر الدین محمود احمد صحابہ کا مقام شدید مخالفت احرار کے زمانہ میں حضرت خلیفہ مسیح الثانی ایدہ اللہ تعالی نے جماعت کو قربانیوں کے لئے تیار ہونے کی تلقین کرتے ہوئے بیان فرمایا کہ: ایک مدت سے میری خواہش تھی کہ جماعت کو اس روش پر چلاؤں جو صحابہ کی تھی اور انکو سادہ زندگی کی عادت ڈالوں۔۔۔مگر کوئی ایسی صورت نہ نکلتی تھی۔۔اللہ تعالیٰ نے اس مخالفت سے ہمیں کتنا بڑا فائدہ پہنچایا ہے۔۔۔۔ہماری جماعت نے اپنی طرز زندگی کو بدل کر سادہ غذا اور سادہ لباس ،سادہ زندگی اختیار کر لی ہے ہمیں ایک نہ ایک دن اسی طریق پر آنا ضروری تھا جس پر صحابہ چلے اور یہ خدا کا کتنا فضل ہے کہ وہ ہمیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابہ کی زندگی میں ہی اس طریق پر لے آیا۔ابھی ہم میں سینکڑوں ہزاروں ایسے لوگ موجود ہیں جنہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو دیکھا اور ظاہر ہے کہ ایسے لوگوں کی موجودگی میں تغیر بہت محفوظ ہے بعد میں آنے والے ممکن ہے ایسا تغیر کریں جو نقصان کا موجب ہو جائے۔۔۔۔۔ایک بوڑھا انگریز نو مسلم تھا۔اسے علم تھا۔پھر بھی وہ نہایت محبت واخلاص سے کہنے لگا کہ میں ایک بات پوچھتا ہوں آپ ٹھیک جواب دینگے۔میں نے کہا ہاں۔وہ کہنے