اصحاب احمد (جلد 11) — Page 382
382 بسم الله الرحمن الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم وعلى عبده المسيح الموعود چوہدری نصر اللہ خان صاحب پلیڈر سیالکوٹ گو۱۹۰۴ء میں سیالکوٹ کے مقام پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے سفر کے ایام میں بیعت میں شامل ہوئے۔لیکن اخلاص دیر سے رکھتے تھے۔اور آپ کی اہلیہ صاحبہ بعض خوابوں کی بنا پر آپ سے پہلے بیعت کر چکی تھیں۔نہایت شریف الطبع ، سنجیدہ مزاج مخلص انسان تھے۔بہت جلد جلد اخلاص میں ترقی کی۔بڑی عمر میں قرآن کریم حفظ کیا۔آخر میری تحریک پر وہ وکالت کا پیشہ جس میں آپ بہت کامیاب تھے ، ترک کر کے دین کے کاموں کیلئے بقیہ زندگی وقف کی اور اعلیٰ اخلاص کے ساتھ جس میں خدا تعالیٰ کے فضل سے ہمیشہ ترقی ہوتی گئی قادیان آبیٹھے۔اسی دوران میں حج بھی کیا۔میں نے انہیں ناظر اعلیٰ کا کام سپرد کیا تھا۔جسے انہوں نے نہایت محنت اور اخلاص سے پورا کیا۔اللہ تعالیٰ کی رضاء کے ساتھ میری خوشنودی اور احمدی بھائیوں کا فائدہ اور ترقی کو ہمیشہ مدنظر رکھا۔ساتھ کام کرنے کی وجہ سے میں نے دیکھا کہ نگاہ دور بین تھی۔باریک اشاروں کو سمجھتے اور نیک نیتی کے ساتھ کام کرتے کہ میرا دل محبت اور قدر کے جذبات سے بھر جاتا تھا۔اور آج تک ان کی یاد دل کو گرما دیتی ہے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ان کے مدارج کو بلند کرے اور ان کی اولاد کو اسی رنگ میں ترقی کرنے اور آگے بڑھنے کی توفیق دے اور ایسے لوگوں کے نقشِ قدم پر چلنے والے لوگ کثرت سے ہمارے سلسلہ میں پیدا ہوتے رہیں۔اللھم آمین مرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفۃ المسیح الثانی تاریخ وفات ۲۴ صفر ۱۳۴۵ھ بروز جمعۃ المبارک مطابق ۳ رستمبر ۱۹۲۶ء بهمر ۶۳ سال نحمده ونصلى على رسوله الكريم بسم الله الرحمن الرحيم حسین بی بی بنت چوہدری الہی بخش صاحب مرحوم زوجه حاجی چوہدری نصر اللہ خان صاحب مرحوم سال پیدائش ۱۸۶۳ء سال بیعت ۱۹۰۴ء تاریخ وفات ۱۶رمئی ۱۹۳۴ء بروز شنبه ہر دو کی عبارت خاکسار نے کتبہ جات سے نقل کی ہے۔عبارت دیکھنے سے ہی ظاہر ہے کہ کون سا حصہ تکمیل کی خاطر دفتر یا مرحومین کے اقارب کی طرف سے زائد کیا گیا ہے۔حضرت چوہدری صاحب مرحوم کی بیعت ۱۹۰۴ء کی ہے یہاں سہوا ۱۹۰۳ ء درج ہوئی ہے۔