اصحاب احمد (جلد 11)

by Other Authors

Page 116 of 407

اصحاب احمد (جلد 11) — Page 116

116 مقبرہ کو علم حاصل کرنا چاہیئے تھا۔حضرت چوہدری صاحب اس وقت حضور کے قریب بیٹھے تھے اور میں بھی پاس ہی تھا۔آپ پر اس بات سے بہت خوف طاری ہوا اور آپ نے حضور کے تشریف لے جانے کے بعد گھبرا کر کہا کہ یہ کام بہت مشکل ہے اور میرا دل کانپ گیا ہے۔مزید بیان کیا کہ ایک روز آپ نے مجھے فرمایا کہ آپ کی تبد یلی لنگر خانہ میں ہوگئی ہے۔آپ میری نصیحت یا درکھیں کہ وہاں غریبوں کا خیال رکھنا۔اللہ تعالیٰ آپ کے کام میں برکت دے گا۔میں نے عرض کیا کہ میں معمہ نہیں سمجھا۔فرمایا کہ لنگر خانہ میں کوٹ سوٹ والے مہمانوں کا خاص خیال رکھا جاتا ہے اور غریب مہمانوں کا خیال کم کرتے ہیں۔دیکھنا ایسا نہ کرنا۔میں نے عرض کیا کہ میں اس نصیحت پر عمل کروں گا۔چوہدری صاحب موصوف بیان کرتے ہیں کہ ایک دفعہ جب آپ ناظر اعلیٰ تھے ، لنگر خانہ میں تشریف لائے اور دریافت فرمایا کہ کیا لنگر خانہ سے قیمتا بھی کھانا مل سکتا ہے اور اس کی کیا شرح ہے۔میں نے عرض کیا کہ اعلیٰ کھانا کی شرح دس روپے ماہوار ہے۔آپ نے جھٹ دس روپے میرے حوالہ کئے اور رسید طلب فرمائی اور فرمایا کہ ایک ماہ تک میں لنگر خانہ سے کھانا کھاؤں گا۔پیسہ پر جس قدر سوڈا آ جائے میری روٹیوں میں ڈلوا کر خمیری روٹی تیار کرایا کریں۔پانی والا گوشت میں نے زندگی بھر نہیں کھایا اس لئے سبزی گوشت یا سادہ بھنا ہوا گوشت میرے لئے علیحدہ تیار کروالیا کریں۔چنانچہ آپ بارہ بجے تشریف لا کر کھا نا تناول فرماتے۔بزرگوں کا آپس میں بہت محبت کا سلوک تھا۔ناظر ضیافت حضرت میر محمد اسحق صاحب نے مجھے فرمایا کہ کچھ میٹھی چیز زردہ یا فرنی بھی ساتھ رکھ دیا کریں۔چنانچہ میں نے ایسا ہی کیا۔لیکن حضرت چوہدری صاحب نے بالتزام ایسا کرنے سے منع فرما دیا کہ کبھی اتفاقاً کوئی میٹھی چیز مل جائے تو الگ امر ہے۔کیونکہ میں نے اس کے لئے رقم ادا نہیں کی۔محترم چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب نے محترم چوہدری نور احمد خاں صاحب کے تاثرات مطالعہ کر کے فرمایا کہ والد صاحب نے جب ۱۹۱۷ ء میں قادیان میں مستقل رہائش اختیار کی اور مکرمی جناب بھائی عبدالرحیم صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا مکان تعلیم الاسلام ہائی سکول کے ہوٹل کے عقب میں جانب جنوب خرید لیا۔تو آپ نے نچلی منزل میں رہائش کے لئے مکرمی چوہدری فضل احمد صاحب بہلولپوری کو دیدی اور اپنی رہائش دوسری منزل میں رکھی۔والد صاحب نے کھانے کا انتظام چوہدری فضل احمد صاحب کے ساتھ کیا ہوا تھا۔اور والدہ محترمہ کے بھی کبھی کبھا ر قادیان آنے