اصحاب احمد (جلد 11)

by Other Authors

Page 367 of 407

اصحاب احمد (جلد 11) — Page 367

367 ہے۔اور اس طرح میرا بیٹا ہونے کا ثبوت دیا۔میری بیماری کے موقعہ پر تو اللہ تعالیٰ نے صرف ان کو اپنے بیٹا ہونے کو ثابت کرنے کا موقعہ دیا۔بلکہ میرے بقیہ حاشیہ:۔ہوئے اور خواتین کو پیدل مقامِ سیر تک لے جانے کا کام چوہدری صاحب کے سپر د ہوا۔(۱۲-۶-۵۵) حضور مع خواتین ڈاکٹر مرزا منور احمد صاحب و چوہدری صاحب بازار میں کچھ چیزیں خریدنے گئے۔خواتین کو برقعوں میں دیکھ کر ہجوم ہو جاتا۔دونوں شوفروں نے نہایت وفاداری سے ہر جگہ ہجوم کو پرے رکھا اور دکان پر ایک شوفر نے پہرہ دیا اور لوگوں کو اندر نہ آنے دیا اور جب ہجوم بہت بڑھ گیا تو اس نے فوراً پولیس کے آدمی بلالئے جو واپسی پر ساتھ رہے اور راستہ صاف کرتے رہے۔۵۵-۶-۱۴ کو روانگی تھی۔چوہدری صاحب موٹروں کا پتہ کرنے گئے۔قبل ازیں صبح سے چوہدری مشتاق احمد صاحب باجوہ پرائیویٹ سیکرٹری دونوں شوفروں کے ساتھ سامان اور موٹریں نکلوانے کے لئے گئے ہوئے تھے۔چنانچہ و نفیس سے آسٹریا کے شہر انز بروک کے لئے روانہ ہوئے۔ڈولو مائیٹ سلسلہ کوہ سے گزرتے ہوئے اٹلی کے شہر کا زینہ پہنچے اور وہاں سے روانہ ہوئے۔ڈولو مائیٹ سلسلہ کوہ سے گزرتے ہوئے اٹلی کے شہر کا زینہ پہنچے اور وہاں سے روانہ ہوکر مشہور تاریخی درو برینر (Brenner) سے گزر کر اٹلی میں داخل ہوئے۔گزشتہ عالمگیر جنگ میں ہٹلر اور مسولینی کی ملاقات اسی درہ میں ہوئی تھی اور پھر نز بروک پہنچ کر قیام کیا۔۵۵-۶-۱۵ کو وہاں سے روانہ ہو کر جرمنی کے شہر میونچ میں پہنچے۔ہر ہٹلر نے اپنی تحریک کا آغاز اسی شہر سے کیا تھا۔وہاں سے نیورمبرگ پہنچے۔(الفضل ۵۵-۶-۱۶ کو نیورمبرگ کے مقامی احمدیوں کا اجلاس تھا۔اس میں حضور اور چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب بھی شریک ہوئے اور نیورمبرگ اور جرمنی میں تبلیغ اسلام کے موضوع پر تبادلہ خیالات ہوا۔ان نو مسلموں نے کہا کہ مسجد ہم اپنے ہاتھوں سے تعمیر کر لیں گے۔حضور زمین خرید دیں۔جس کا حضور نے وعدہ فرمایا۔حضور نے انگریزی میں تقریر میں فرمایا کہ جرمن قوم میں یہ خوبی ہے کہ باوجو د تباہ ہو جانے کے جلد ترقی کی طرف بڑھتی ہے اور حضور کا خواب ہے کہ جرمن قوم اسلام کی طرف جلد آئے گی۔۵۵-۶-۱۷ کو نیورمبرگ سے روانہ ہو کر کٹر نگن (KITZINGEN) فرینکفرٹ، پیٹرز برگ، بان (دارالحکومت مغربی جرمنی ) ہوتے ہوئے ہاڈ گوڈ ز برگ پہنچے۔یہاں چوہدری صاحب نے قیام کا انتظام ایک دوست کی معرفت رائن لینڈ ہوٹل