اصحاب احمد (جلد 11) — Page 368
368 لئے فرشتہ ء رحمت بنا دیا وہ میری محبت میں یورپ سے چل کر کراچی آئے اور میرے ساتھ چلنے اور میری صحت کا خیال رکھنے کے ادارہ سے آئے۔چنانچہ ان کی وجہ سے سفر بہت اچھی طرح کٹا اور بہت سی باتوں میں آرام رہا۔آخر کوئی انسان پندرہ بیس سال پہلے تین نوجوانوں کے متعلق اپنے پاس سے کس طرح ایسی خبر دے سکتا تھا۔دنیا کا کون سا ایسا مذہبی انسان ہے جس کے ساتھ محض مذہبی تعلق کی وجہ سے کسی شخص نے جو اتنی بڑی پوزیشن رکھتا ہو جو چوہدری ظفر اللہ خان صاحب رکھتے ہیں، اس اخلاص کا ثبوت دیا ہو۔کیا یہ نشان نہیں ؟ مخالف مولوی اور پیر گالیاں تو مجھے دیتے ہیں ، مگر کیا وہ اس قسم کے نشان کی مثال بھی پیش کر سکتے ہیں۔کیا کسی مخالف اور پیر نے ۲۰ سال پہلے کسی بقیہ حاشیہ: میں کروایا ہوا تھا۔وہاں قیام ہوا۔۵۵-۶ - ۱۸ کو باڈ گوڈ ز برگ سے روانہ ہوکر سر زمین ہالینڈ میں داخل ہوئے اور ہیگ پہنچے۔یہاں کے قیام میں حضور ایک دفعہ چوہدری صاحب کے ساتھ سیر کے لئے تشریف لے گئے اور PeacePalace کے اندر تشریف لے جا کر وہ کمرہ دیکھا جس میں بین الاقوامی عدالت کے جج عدالت کرتے ہیں۔پھر اور کمرے دیکھے اور پھر پیلیس سے باہر باغ میں کچھ دیر چہل قدمی کے بعد واپس تشریف لے آئے۔حضور مع قافلہ ۶-۵۵ - ۲۵ کو ہیمبرگ اور پھر لندن تشریف لے گئے۔۲۳ ۲۴ جولائی کو مبلغین کی عالمی کانفرنس میں شرکت کر کے چوہدری صاحب امریکہ گئے اور ۴/اگست کو واپس لندن پہنچے۔اگلے روز خطبہ جمعہ جو حضور نے ارشاد فر مایا۔چوہدری صاحب نے انگریزی میں اس کا خلاصہ بیان کیا۔(الفضل ۵۵ - ۵ - ۲۷، ۵۵-۸-۲) لندن سے پاکستان کے لئے مراجعت کے وقت اہتمام کیا گیا۔لندن کے میئر پاکستان کے ہائی کمشنر اور متعدد دیگر ممتاز شخصیتوں نے شمولیت کی۔جماعت نے سپاسنامہ پیش کیا اور بعض دیگر افراد نے بھی خراج عقیدت پیش کیا۔اس دعوت کی صدارت کے فرائض چوہدری صاحب نے سرانجام دئے اور حضور کی اُردو کی تقریر کا انگریزی میں ترجمہ کیا۔۲۶ / اگست کو حضور مراجعت فرمائے پاکستان ہوئے۔خدام الاحمدیہ مرکز یہ ربوہ کی طرف سے اس سفر یورپ کی تصاویر کا جوالبم شائع ہوا ہے اس میں بہت سی تصاویر میں چوہدری صاحب بھی شامل ہیں۔۱۷۴