اصحاب احمد (جلد 11)

by Other Authors

Page 366 of 407

اصحاب احمد (جلد 11) — Page 366

366 ہوئے ہیں۔سر ان کے میری طرف ہیں اور پاؤں دوسری طرف ہیں اور سینہ کے بل لیٹے ہوئے ہیں اور میں دل میں کہتا ہوں کہ یہ تینوں میرے بیٹے ہیں۔عزیزم چوہدری ظفر اللہ خان صاحب نے ساری عمر دین کی خدمت میں لگائی بقیہ حاشیہ :۔اس جگہ بقیہ سفر میں چوہدری صاحب کی رفاقت کے کوائف بھی مختصر ادرج کئے جاتے ہیں: حضور کے ہمراہ روم تک چوہدری صاحب رفیق سفر رہے۔ہوائی جہاز میں حضور کے سامنے کی سیٹ ان کی تھی اور روم پہنچنے پر چوہدری صاحب اسی جہاز پر ہیگ چلے گئے۔حضور نے ایک تار میں فرمایا: (چوہدری صاحب) روم تک ہمارے ساتھ رہے۔۔۔۔ان کا ساتھ خدا کے فضل سے ایک نعمت ثابت ہوا 126 ۲۸-۵-۵۵ کو چوہدری صاحب ہیگ سے حضور کی خدمت میں زیورچ حاضر ہونے والے تھے۔حضور نے صاحبزادہ ڈاکٹر مرزا منور احمد صاحب کو ہوائی اڈہ پر چوہدری صاحب کو لانے کے لئے بھجوایا۔آپ نے شام کا کھانا حضور کے ہمراہ کھایا۔حضور مع دیگر افراد آپ کے ہمراہ ۳۰-۵-۵۵ کو جنیوا کو روانہ ہوئے۔کار میں حضور کی معیت میں چوہدری صاحب بھی تھے۔لوزون شہر تک چوہدری صاحب نے رفاقت کی اور وہاں سے واپس ہوئے۔۵۵-۶-۹ کو پھر چوہدری صاحب ہیگ سے زیورک حضور کی خدمت میں پہنچے تا کہ حضور کے ساتھ آئندہ سفر یورپ میں شریک رہ سکیں۔۵۵-۶-۱۰ کو وہاں سے روانگی ہوئی۔حضور کے ساتھ کار میں چوہدری صاحب بھی سوار تھے۔شہر MESTRE جو وٹنیس سے آٹھ میل کے فاصلہ پر ہے، پہنچے۔حضور کو اکیلے چوہدری صاحب چھوٹے جہاز کے ذریعہ و نفیس شہر لے گئے جہاں ایک ہوٹل میں قیام کیا۔اس طرح حضور کو گیراج وغیرہ کے انتظام کے اختتام تک دیگر رفقاء کے ساتھ انتظار کی تکلیف نہ ہوئی۔پھر ایک کشتی میں سیر کی۔چوہدری صاحب بھی ہمراہ تھے۔کشتی سے اتر کر حضور چوک کے کنارے ایک گرجے تک گئے اور ایک جگہ بیٹھ گئے اور دیر تک چوہدری صاحب کے ساتھ گفتگو فرماتے رہے۔پھر ہوٹل واپس آ کر کھانا کھایا۔پھر حضور ڈاکٹر مرزا منور احمد صاحب کے ہمراہ سیر کے لئے ایک کشتی میں روانہ