اصحاب احمد (جلد 11) — Page 231
231 وو مرزا بشیر احمد صاحب زاد عزہ ضروری گزارش میں تحریر فرماتے ہیں: مکرمی چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب۔۔۔۔۔نے اپنی اس قیمتی تصنیف میں نہ صرف جماعت احمدیہ کی بلکہ بنی نوع انسان کی ایک عمدہ خدمت سرانجام دی ہے۔کیونکہ اس تصنیف میں وہ رستہ بتایا گیا ہے جس پر چل کر انسان ایک با اخلاق اور باخدا انسان بن سکتا ہے۔۔۔۔اخلاقی اور روحانی خدمت کی طرف موجودہ مادی زمانہ میں بہت کم توجہ ہے اور اس لحاظ سے۔۔۔یہ خدمت۔۔۔۔بہت قابل قدر ہے۔** (۶) حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد پبلشر این بی سین صاحب مینجنگ ڈائریکٹر، نیوٹک سوسائٹی لاہور اس کے آغاز میں تحریر کرتے ہیں کہ اپنی کتاب ” پنجاب کے ہند ومشاہیر شائع کرنے کے بعد میں نے ارادہ کیا کہ اسی طرز پر پنجاب کے مسلمان مشاہیر کے مختصر سوانح شائع کروں۔اس سلسلہ میں میرے اصرار پر حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب کے سوانح آنریبل چوہدری سر محمد ظفر اللہ خاں صاحب نے اخلاص اور قابلیت کے ساتھ تحریر کئے ہیں۔توسیع اشاعت کے لئے میں نے یہ حصہ الگ شائع کر دیا۔اس مضمون کی قبولیت کا اندازہ کر کے میں نے اسے اردو بقیہ حاشیہ: - (۵۴)۲۲/۱۰/۳۹ کو دہلی میں سیرۃ النبی کے جلسہ میں آپ نے تقریر کی۔خواجہ حسن نظامی صاحب نے آپ کو خراج تحسین ادا کیا۔(الحکم ۲۱/۲۸ اکتوبر ۱۹۳۹ء ص ۱و۲ ) (۵۵) آپ کی زیر صدارت دہلی میں تحریک جدید کا جلسہ منعقد ہوا۔جس میں آپ نے مطالبات تحریک جدید پر ایمان افروز تقریر کی۔(الفضل ۰/۱۱/۴۶ اص۵)۔(۵۶) احمد یہ مسجد دہلی میں آپ نے ایک تبلیغی جلسہ میں حضرت مسیح موعود کی اسلامی خدمات پر تقریر کی۔( الفضل ۲۵/۲/۴۷ - ص۴) میرے سامنے طبع چہارم ہے۔رپورٹ سالانہ صدرانجمن احمد یہ بابت ۳۹۔۱۹۳۸ء میں اس تصنیف کا ذکر ہے (ص۲۳۳)۔سو حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کا تبصرہ (مورخہ دسمبر ۱۹۳۸ء) طبع اول میں درج ہوا ہوگا۔** نظارت تالیف و تصنیف کے ایماء پر اس کتاب کے مسودہ پر حضرت مدوح نے نظر ثانی کی رپورٹ سالانہ صدرانجمن احمد یہ بابت ۴۰ - ۱۹۳۹ء ص ۱۳۵)