اصحاب احمد (جلد 11) — Page 232
232 میں شائع کرنے کا فیصلہ کیا۔اور میری درخواست پر فاضل مصنف نے اضافہ کے ساتھ اس کا اردو میں ترجمہ بھی کر دیا۔اور میں نے مناسب سمجھا کہ حضرت میرزا صاحب کی تقریروں کے کچھ اقتباسات بھی شامل کر دئے جائیں۔ہر دو زبانوں کی کتابیں حضرت مسیح موعود ، خلفاء کرام اور محترم چوہدری صاحب کی تصاویر سے مزین ہیں۔انگریزی صفحات چالیس ، سائز (۲۲/۸ ۱۸) امریکن احمد یہ مشن نے بھی اسے شائع کیا۔(الفضل ۵/۴/۴۷) - اردو سائز /۳۰/۱۶×۲۰ صفحات اٹھاسی۔(بشمول ۲۹ صفحات اقتباسات ) طبع اول دسمبر ۱۹۴۴ء طبع دوم دسمبر ۱۹۴۶ء۔(۷) آپ کا ایک جامع و مبسوط مضمون اکابر غیر مبایعین کے مرکز سلسلہ سے اختلافات کے اسباب پر ماہنامہ فرقان ( بابت نومبر و دسمبر ۱۹۴۴ء میں شائع ہوا۔تالیف مذکورہ بالا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد جس پر غیر مبائع پندرہ روزہ انگریزی اخبار دی لائیٹ (The Light) نے ۱/۹/۲۴ کی اشاعت میں تنقید کی۔یہی تنقید چوہدری صاحب کے اس فاضلانہ مقالہ کا باعث ہوئی۔( سائز ۲۶/۸×۲۰ صفحات ۱۱۶) (۸) روس میں اسلام “۔(۹) اسلام اور لیگ آف نیشنز“ * ( ۱۰ واا) ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعائیں۔** (۱۲)My Faith(انگریزی)*** ریویو آف ریلیجنز (اردو) بابت اکتوبر ۱۹۲۰ء۔یہ اس مضمون کا ترجمہ ہے جو ہسٹار لیکل سوسائٹی لاہور میں ۵٫۱٫۲۰ کو آپ نے انگریزی میں پڑھا۔( جور یو یو آف ریجنز (انگریزی) بابت جنوری و فروری ۱۹۲۰ء میں شائع ہوا۔) آپ جولائی ۱۹۱۳ء میں روس گئے تھے۔وہاں جو حالات آپ نے دیکھے۔ان کا بھی اس میں ذکر ہے۔مشہور کتاب Preachnigs Of Islam) کے مصنف ڈاکٹر آرنلڈ کی تحریک پر آپ نے یہ پروگرام بنایا تھا کہ ۱۹۱۴ء میں پھر روس جائیں اور کئی ماہ قیام کر کے وہاں کے اعلیٰ مسلم طبقہ سے رابطہ پیدا کریں۔لیکن جنگ عظیم کے شروع ہو جانے کے باعث اس میں روک پیدا ہوگئی۔۱۹۱۳ء میں آپ انگلستان میں طالبعلم تھے۔اور قریباً اکیس سال کی عمر تھی۔اس عمر میں کس قدر قابل قدر جذ بہ کے آپ مالک تھے۔