اصحاب احمد (جلد 10) — Page 456
456 امور کے متعلق ضروری امور کے بارے مشورہ کیا جائے۔سو حضرت سید محمد احسن صاحب حضرت نواب محمد علی خان صاحب حضرت ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب اور حضرت مولوی شیر علی صاحب کی طرف سے مشتر کا ایسا دعوت نامہ بھجوایا گیا۔جس میں لکھا گیا کہ بے شک آپ لوگوں کو اس سال قادیان میں کئی بار آنا پڑا ہے مگر اس موقعہ پر جو ہر طرح سے خدمت دین کا موقعہ ہے ہمیں وقت اور روپیہ کا سوال ہرگز نہیں روک سکتا۔امید ہے جماعت اپنے نمائندہ کو بھجوادے گی اور جو وقت اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کیا جائے گا وہ اسے ضائع نہیں کرے گا۔احباب دود دن پہلے ۱۰ار اپریل ۱۹۱۴ ء کو آنے شروع ہو گئے جماعت کے اس اخلاص و محبت کو دیکھ کر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر عجیب ولذیذ ایمان بڑھا کہ حقیقہ اس جماعت نے دین کو دنیا پر مقدم کر لیا ہے۔مسجد مبارک میں ۱۲ اپریل کو صبح اجلاس کے لئے حضور کی ہدایات کے مطابق ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب نے احباب کی نشستوں کا انتظام نہایت مستعدی اور قابلیت کے ساتھ کر دیا۔ایک سونوے شرکاء میں سے ڈیڑھ صد سے زیادہ احباب بیرون مرکز کے تھے۔حضور تشریف لائے اور آپ کے حکم سے حضرت پیر منظور محمد صاحب ( موجد قاعدہ یر نالقرآن ) کا مضمون حضرت میر قاسم علی صاحب (ایڈیٹر الحق) نے سنایا۔یہ مضمون پسر موعود کے متعلق حضرت مسیح موعود کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئیوں کے بارے میں تھا۔پھر حضور نے منصب خلافت کی حقیقت کے بارے میں اڑہائی گھنٹے تقریر فرمائی اور جو پروگرام آپ کے مدنظر ہے اسے مختصر بیان کیا۔اس تقریر سے معلوم ہوتا ہے کہ جماعت کی بہبودی کا کس قدر درد اور جوش آپ کے دل میں ہے۔اور کس قدر عزم و ہمت عالی آپ کو ودیعت ہوئی ہے اس تقریر میں بالکل اچھوتے نکتے تھے۔اور یوں معلوم ہوتا تھا کہ حقائق ومعارف کا دریا ہے جواندا آتا ہے۔حضرت صاحبزادہ صاحب کے بارے میں حضرت اقدس علیہ اسلام نے جو پیشگوئی بیان فرمائی تھی کہ آپ زندگی کے خواہوں کو موت کے پنجہ سے نجات دینے والے اور قبروں میں دبے ہوؤں کو باہر لانے والے اور دین اسلام کا شرف اور کلام اللہ کا مرتبہ لوگوں پر ظاہر کر نیوالے ہوں گے۔یہ تقریر اس الہامی بشارت کو پورا کرنے والی تھی۔اس تقریر میں حضور نے تلاوت آیات تعلیم کتاب و حکمت اور تزکیہ کے لئے تجاویز بھی بیان فرمائیں۔حضرت خلیفہ اسیح الثانی کی زیر ہدایت دوسرا اجلاس بعد ظہر زیر صدارت سید محمد حسن صاحب منعقد ہوا جس میں ذیل کی قراردادیں منظور کی گئیں :۔۱- صدر انجمن احمدیہ کے اخراجات سے ملک بھر میں واعظ بھجوائے جائیں۔۲- صدرانجمن احمدیہ کے ایک قاعدہ میں ترمیم منظور کی گئی کہ مجلس معتمدین اور اس کی ماتحت مجلس یا مجالس اور