اصحاب احمد (جلد 10) — Page 144
144 صحابہ کرام سکنه موضع کریاتم (ضلع جالندھر) ذیل میں جو متواتر صحابہ کرام ساکنان موضع کر یام (ضلع جالندھر ) کے سوانح درج کئے ہیں یہ سب مواد خاکسار کی تحریک پر خویم چوہدری احمد دین صاحب بی۔اے مقیم لائل پور شہر ( خلف حضرت حاجی غلام احمد صاحب ساکن کریام ) نے کریام کے سابق ساکنین محترم چوہدری مہر خاں صاحب (صحابی ) حال صدر جماعت چک ۱۰۹ ت۔ب تحصیل و ضلع لائل پور۔چوہدری عبد الرحمن خانصاحب ( صحابی ) ولد چوہدری مولا بخش صاحب اور چوہدری غلام حسن صاحب ولد چوہدری حاکم خانصاحب ( ہر دو مئوخر الذکر حال مقیم چک نمبر ۸۸ ج۔تحصیل وضلع لائل پور ) سے ماہ اکتوبر ۱۹۶۱ء میں جمع کئے ہیں۔سوائے اس کے کہ کسی کے حالات میں کچھ اور ذکر کیا گیا ہو پھر بھی تصدیق انہیں تین صاحبان کی مشترکہ طور پر حاصل ہوئی ہے اور خاکسار نے حوالہ جات سے تکمیل کی ہے۔چوہدری احمد دین صاحب نے نہایت ہی مستعدی سے حالات فراہم کئے ہیں کاش دیگر دوست بھی اسی طرح توجہ کریں۔بلا مبالغہ بہت سے افراد سے ہیں بیس سال سے میں حالات طلب کر رہا ہوں لیکن وہ اپنے بزرگوں کے حالات مہیا کرنے کی طرف توجہ نہیں کرتے میں چوہدری صاحب کا بے حد ممنون ہوں۔اللہ تعالیٰ ان کو بہترین جزا دے۔آمین۔موضع کریام کے جن صحابہ کے سوانح اس جلد سے رہ گئے ہیں وہ کسی دوسری جلد میں درج کر دئیے جائیں گے ساتھ ہی ان احباب کی فہرست بھی شائع کر دی جائے گی۔جنہوں نے حضرت مسیح موعود کے عہد مبارک میں بیعت کی لیکن ان کو زیارت کا موقع نہیں ملا۔یا زیارت کرنے کا یقینی طور پر علم نہیں ہوتا۔انشاء اللہ تعالیٰ۔جلد ہذا میں موضع کر یام کے کل انتالیس صحابہ اور ضمناً ایک کثیر تعداد غیر صحابہ کے حالات درج کئے جارہے ہیں۔ضروری نوٹ :۔ان صحابہ کے تعلق میں البدر ۱۰/۰۳/ ۹ ( صفحہ ۳۰۴) ۲۳/۱۰/۰۳۰ ( صفحه ۳۲۰) مندرجه فہرست ہائے بیعت کا حوالہ بار بار دیا جائے گا کہ ان میں سے فلاں فلاں کی بیعت وہاں شائع ہو چکی ہے۔لیکن میں یکجائی طور پر یہاں یہ امر قارئین کرام کے علم میں لانا چاہتا ہوں کہ مجھے موضع کر یام کے ان بیعت کنندگان کی بیعت بذریعہ خط معلوم ہوتی ہے۔نہ صرف یہ کہ مقدم الذکر فہرست کے انیس افراد میں چھ خواتین اور موخر الذکر فہرست کے بتیس افراد میں سے بارہ خواتین ہیں۔اور کسی مطبوعہ یا غیر مطبوعہ روایت میں میرے علم میں یہ نہیں آیا