اصحاب احمد (جلد 10)

by Other Authors

Page 143 of 556

اصحاب احمد (جلد 10) — Page 143

143 امیر ضلع محترم چوہدری عبدالمجید صاحب سکنہ قصبہ را ہوں اور جنرل سیکرٹری با تفاق رائے آپ منتخب ہوئے۔اور آپ نے تقسیم ملک تک اس فرض کو بھی پوری طرح نباہا۔ازدواجی زندگی -:- آپ کی شادی محترمہ الفت بیگم صاحبه دختر مرحوم چوہدری نور احمد صاحب (سکنه :۔سروعد ) پیشنر کارکن صدرانجمن احمد یہ حال مقیم ملتان شہر سے ہوئی تھی جن کے بطن سے آپ کا ایک بیٹا عبد الغنی ہے (دیکھئے شجرہ بحالات حضرت حاجی صاحب) دینی حالت :۔آپ نماز روزہ کے سختی سے پابند اور تہجد گزار تھے۔کثرت سے درود شریف پڑھتے۔قرآن مجید اور کتب حضرت مسیح موعود با قاعدگی سے پڑھتے اور ان کا درس دیتے۔آپ کو بکثرت رؤیا وکشوف ہوتے جو بعینہ پورے ہو جاتے۔خاندان حضرت مسیح موعود اور بزرگان سلسلہ کا بہت احترم کرتے اور ان کی خدمت بجالا نا فرض سمجھتے تقسیم ملک کے بعد ہجرت کر کے آپ چک ۱۰۹ گ۔ب نرائن گڑھ تحصیل جڑانوالہ (ضلع لائلپور ) میں آباد ہوئے۔یہاں بھی آپ امام الصلوۃ ہونے کے علاوہ سیکرٹری مال کے طور پر کام کرتے تھے اور ساتھ کے چک ۱۰۸ میں وفات تک برانچ پوسٹ ماسٹر کے طور پر کام کرتے رہے۔بعد ہجرت آپ کو مالی تنگی اور بیماریوں کا سامنا کرنا پڑا لیکن آپ کے اقارب نے ان کی محبت کی وجہ سے ان کی وصیت (۳۷۸۰) کا بقایا صدستائیس ان کی وفات کے بعد ادا کر دیا۔جون ۱۹۵۵ء میں میوہسپتال میں پتھری کا اپریشن ہوا۔دوبارہ مثانہ میں پتھری ہوگئی۔لیکن گنگا رام ہسپتال میں دوران عمل جراحی میں آپ کی طبیعت خراب ہو گئی اور چند گھنٹے میں آپ ۸ جنوری ۱۹۵۹ء کو صبح چھ بجے جاں بحق ہو گئے۔اور اگلے روز چک ۰۹اگ۔ب میں ہی آپ کو دفن کر دیا گیا۔اللَّهُمَّ اغْفِرْلَهُ وَاَرحَمُهُ۔آمین بطور جنرل سیکرٹری آپ کی دو تبلیغی رپورٹیں الفضل بابت ۴۷/ ۳۰/۷( صفحہ۵ ) و ۴۷/ ۱۱/۸( صفحہ ۶ ) میں درج ہیں۔