اصحاب احمد (جلد 10) — Page 381
381 محمد اسمعیل شہید کو بھی کافر سمجھتے تھے، مرزا صاحب کے معتقد ہونے کے بعد (ان کو) اپنا پیشوا اور بزرگ سمجھنے لگے۔اگر یہ تاثیریں دجالین ، کذابین میں ہوتی ہیں۔اور نائبین رسول مقبول ( گویا ایسی ) نیک تا شیروں سے محروم ہیں تو بصد خوشی ہمیں دجالی ہونا منظور ہے۔۷۔جلسہ سالانہ ۱۸۹۳ء کو حضرت اقدس نے ملتوی فرمایا۔وجوہات التوا میں سے ایک وجہ سے ان (•)☆ مشکلات کا علم ہوتا ہے جن کا سامنا اس جلسہ سالانہ کے منعقد کرنے کے وقت ہوا تھا۔نیز جلسہ سالانہ۱۸۹۲ء کے مزید کوائف بھی سامنے آتے ہیں۔حضرت اقدس بیان فرماتے ہیں کہ ”ابھی ہمارے سامان نہایت نا تمام ہیں اور صادق جانفشاں بہت کم اور بہت سے کام ہمارے اشاعت کتب کے متعلق قلت مخلصوں کی سبب سے باقی پڑے ہیں۔پھر ایسی صورت میں جلسہ کا اتنا بڑا اہتمام جوصد ہا آدمی خاص اور عام کئی دن آ کر قیام پذیر رہیں اور جلسہ سابقہ کی طرح بعض دور دراز کے غریب مسافروں کو اپنی طرف سے زادراہ دیا جاوے۔اور کما حقہ کئی روز صد ہا آدمیوں کی مہمان داری کی جاوے اور دوسرے لوازم چار پائی وغیرہ کا صد ہالوگوں کے لئے بندوبست کیا جائے اور ان کے فروکش ہونے کے لئے کافی مکانات بنائے جائیں، اتنی توفیق ابھی ہم میں نہیں اور نہ ہمارے مخلص دوستوں میں۔اور یہ بات ظاہر ہے کہ ان تمام سامانوں کو درست کرنا ہزار ہا روپیہ کا خرچ چاہتا ہے اور اگر قرضہ وغیرہ پر اس کا انتظام بھی کیا جائے تو بڑے سخت گناہ کی بات ہے کہ جو ضروریات دین پیش آرہی ہیں۔وہ تو نظر انداز رہیں اور ایسے اخراجات جو کسی کو یاد بھی نہیں رہتے۔اپنے ذمہ ڈال کر ایک رقم کثیر قرضہ کی خواہ نخواہ اپنے نفس پر ڈال لی جائے۔ابھی با وجود نہ ہونے کسی جلسہ کے مہمان داری کا سلسلہ ایسی ترقی پر ہے کہ ایک برس سے یہ حالت ہو رہی ہے کہ کبھی تھیں تھیں، چالیس چالیس اور کبھی سو تک مہمانوں کی موجودہ میزان کی ہر روزہ نوبت پہنچ جاتی ہے۔جن میں اکثر ایسے غرباء فقراء دور دراز ملکوں کے ہوتے ہیں جو جاتے وقت ان کو زادِ راہ دے کر رخصت کرنا پڑتا ☆ اس جلسہ سالا نہ میں منشی حبیب الرحمن صاحب ہمنشی ظفر احمد صاحب ہنشی محمد خاں صاحب ہمنشی اروڑا صاحب ہمنشی عبدالرحمن صاحب اور منشی فیاض علی صاحب رضی اللہ عنہم سمیت انہیں احباب کپورتھلہ نے شرکت کی تھی۔(جن کے نمبر فہرست میں ۲۲۳ تا ۲۴ ہیں ) گویا حاضرین کا حصہ احباب کپورتھلہ کا تھا۔یہاں ۲۲۷ نمبر پر نام یوں مرقوم ہے منشی حبیب الرحمن صاحب رئیس حاجی پور ریاست کپورتھلہ“