اصحاب احمد (جلد 10)

by Other Authors

Page 209 of 556

اصحاب احمد (جلد 10) — Page 209

209 المعروف به حاجی صاحب تو رنگ زائی جو و رنگ زائی تحصیل چارسدہ ضلع پشاور کے باشندے تھے۔جب ۱۹۱۲ء میں مردان کے دورہ پر آئے تو قطب شاہ مولوی مذکور نے اپنی تذلیل کا واقعہ بیان کیا۔حاجی صاحب نے نواب صاحب طور و کو کہا کہ آپ ملک محمود خانصاحب کو تنبیہہ کریں کہ انہوں نے کیوں مولوی قطب شاہ کی بے عزتی کی ہے مگر نواب صاحب نے اپنی معذوری ظاہر کی۔۱۶۔۱۹۱۵ ء میں حاجی صاحب ہشت نگر سے یوسف زائی کے علاقہ میں آئے کہ وہ اس علاقہ میں پھر کر عامتہ الناس کو خان محمود خانصاحب کے خلاف اشتعال دلائیں۔مگر اللہ تعالیٰ کی شان کہ جونہی وہ علاقہ یوسف زائی میں وارد ہوئے علاقہ لونڈ خور سے ہی آزاد علاقہ بوشہر کو سرحد پار کر گئے۔اور حکومت برطانیہ کے خلاف برسر پیکار ہوئے اور ہمیشہ کے واسطے ملک بدر ہو گئے۔کہتے ہیں کہ حاجی صاحب تو رنگ زائی کا پختہ ارادہ یہ تھا کہ وہ احمدیت کو صوبہ سرحد سے مٹائے مگر اللہ تعالیٰ نے تازیست انہیں صوبہ سرحد سے جلا وطن کر دیا۔احمدیت جس زندہ خدا کو مانتی اور پیش کرتی ہے وہ بڑا غیور اور قدیر خدا ہے۔وفات :۔آپ پر ۱۹۴۶ء میں جسم کے دائیں جانب فالج کا حملہ ہوا۔پھر اس کا اثر کم ہو گیا اور آپ چلنے پھرنے لگے اور سید نا حضرت خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ ربوہ سے صوبہ سرحد کے دورہ پر ۱۹۴۸ء میں تشریف لائے تو مردان آکر ملک خاں نے حضرت صاحب کی ملاقات کا شرف حاصل کیا۔بالآخر الله تعالى كا حكم يايّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ ارْجِعِى الى رَبِّكِ رَاضِيَةً مَّرْضِيَّةً فَادْخُلِي فِي عِبَادِي وَادْخُلِي جَنَّتِي ( 63 ) صادر ہوا۔اور بروز جمعۃ المبارک ۲ جنوری ۱۹۵۹ء مطابق ۲۱ جمادی الثانی ۱۳۷۸ علی الصباح اپنے گھر موضع معیار میں بعمر قریباً چورانوے سال شمسی فوت ہوئے۔اطلاع پاتے ہی قریباً تمام جماعت مردان موضع معیار حاضر ہوئی۔اور حضرت قاضی محمد یوسف صاحب نے نماز جنازہ ادا کی۔جنازہ میں طور د معیار۔ہوتی اور مردان کے اقارب واحباب شریک ہوئے۔معیار کے قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ان کی قبر موضع معیار سے جانب جنوب کوئی ایک فرلانگ کے فاصلہ پر لب سڑک ہر رہ جانب مغرب ہے۔اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ وَاَرحَمُهُ وَاَدْخِلْهُ فِي جَوَارِ رَحْمَتِكَ۔آمین۔سیرت :۔آپ بچپن سے سعید الفطرت بہادر۔کم گو۔اور فطرۃ غیور واقع ہوئے تھے آپ کے اخلاق حمیدہ کے سب مداح ہیں۔آپ نہایت مہمان نواز فیاض جری، جوانمرد دوست پرور، غیور طبع اور مستقیم الاحوال تھے۔سلسلہ کی خاطر چندے بطیب خاطر دیتے تھے۔