اصحاب احمد (جلد 10)

by Other Authors

Page 158 of 556

اصحاب احمد (جلد 10) — Page 158

158 چوہدری کالے خاں صاحب محترم چوہدری کالے خاں صاحب ولد چوہدری محمد بخش صاحب قوم راجپوت سکنہ موضع کریام ( جالندھر ) نے ۱۹۰۳ء میں بیعت کی اور حضور کی زیارت بھی کی۔آپ کی اولاد نہیں تھی۔۱۹۰۶ء یا ۱۹۰۷ء میں بحالت ایمان وفات پائی۔یو چوہدری گا ہے خاں صاحب چوہدری خان بہادر صاحب (پسر) چوہدری منشی خانصاحب (پسر) چوہدری گا ہے خانصاحب : محترم چوہدری گا ہے خانصاحب ولد چوہدری رنگے خانصاحب قوم راجپوت سکنہ کر یام اور ان کے چاروں بیٹوں ایک بہو اور ایک پوتے اور آپ کے پوتے کی اہلیہ نے بھی حضرت مسیح موعود کے عہد مبارک میں ۱۹۰۳ء میں ہی بیعت کی توفیق پائی چوہدری صاحب کو حضرت مسیح موعود کی زیارت کا بھی موقع ملا۔۱۹۰۸ء میں آپ نے بحالت ایمان بعمر ۵۷ سال وفات پائی۔چوہدری خان بہادر صاحب:۔آپ کے بیٹے محترم چوہدری خان بہادر صاحب نے ۱۹۰۳ء میں بیعت کے علاوہ حضرت مسیح موعود کی زیارت کی بھی توفیق پائی۔اپنے خاندان میں خوب انتظام کرتے تھے۔نیک تھے۔۱۹۱۰ء میں بحالت ایمان بعمر ۶۸ سال وفات پائی۔چوہدری منشی خانصاحب :۔دوسرے بیٹے محترم چوہدری منشی خانصاحب نے ۱۹۰۳ء میں بیعت کی اور آپ کا نام میاں کالے خاں صاحب البدر بابت ۲۳/۱۰/۰۳ ( صفحه ۳۲۰) میں فہرست بیعت میں مرقوم ہے۔یہ بیعت بذریعہ خط ہوگی ( تفصیل دیکھئے زیر عنوان صحابہ کرام سکنہ موضع کریام) اولاد کے لئے شجرہ اگلے صفحہ پر :- شجرہ اگلے صفحہ پر۔