اصحاب احمد (جلد 10) — Page xviii
ix " وَسَلَّمُ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ » (الفضل ۶/۶۱-۸) وو۔بزرگان سلسلہ احمدیہ کے ایمان افروز حالات زندگی۔“ کے عنوان کے تحت - جناب مرزا عبدالحق صاحب ایڈووکیٹ (امیر صوبائی سابق صوبہ پنجاب و بہاولپور ) رقم فرماتے ہیں ملک صلاح الدین صاحب نے خدا تعالیٰ کے فضل سے اصحاب احمد کی آٹھ جلدیں مکتوبات اصحاب احمد“ اور سفر یورپ ۱۹۲۴ء شائع کر کے ایک ایسا کام سرانجام دیا ہے جس کی قدر و قیمت بعد میں آنے والی نسلوں کو زیادہ معلوم ہوگی۔یہ بزرگ جن کے حالات ملک صاحب نے نہایت مستند طریق سے جمع کئے ہیں۔یقینا روحانی آسمان کے ستاروں کی حیثیت رکھتے ہیں۔اور آئندہ نسلوں کی ہدایت کا موجب ہوتے رہیں گے۔پاکستان بننے سے پہلے یہ عاجز حضرت خلیفتہ اسیح الثانی کے حکم کے تحت گورداسپور میں کام کرتا رہا۔میں وہاں ساڑھے اکیس سال رہا۔اور اس عرصہ میں قریب ہر ہفتہ قادیان جاتا رہا مجھ سے جب بھی لوگ اس کی وجہ دریافت کرتے۔تو میں ان کو یہی بتاتا کہ میں وہاں فرشتے دیکھنے کے لئے جاتا ہوں۔یہ جواب میں حقیقت کو محسوس کرتے ہوئے دیتا تھا۔قادیان میں میرے لئے راحت دینے والی بات یہ ہوتی تھی کہ کبھی میں ایک بزرگ کے پاس جا کر بیٹھتا اور ان کی محبت کا لطف اٹھاتا۔اور کبھی دوسرے کے پاس۔میں ان اوقات کو کبھی بھول نہیں سکتا بعد میں آنے والوں کو اس قسم کے بزرگوں کی صحبت نصیب نہ ہو سکے گی۔اس وقت وہ جو کچھ بھی فائدہ اٹھائیں گے ان کے حالات زندگی سے ہی اٹھائیں گے۔اور ان حالات کا جمع کرنے والا ایک بہت بڑا احسان کرے گا۔مجھے یہ علم ہے کہ ملک صاحب باوجود غایت درجہ کی مالی تنگی کے یہ کام کر رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کو بے حد جزا دے۔اور ان کی اس کوشش کو نوازے اور اس کام کی تکمیل کی توفیق دے۔یہ ہماری فرض ناشناسی ہے کہ اس میں کماحقہ مدد نہیں کرتے۔اللہ تعالیٰ ہمیں بھی اپنا فرض سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ان کے حالات دیکھتے ہوئے مجھے حیرت ہوتی ہے کہ وہ کس طرح اس بوجھ کو اٹھا رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کا حامی و مددگار ہو۔“ الفضل مورخہ ۲۳/۶/۶۱) ۴۔الفضل میں مرقوم ہے:۔