اصحاب احمد (جلد 10) — Page xix
X مکرم چوہدری اسد اللہ خان صاحب امیر جماعت احمدیہ لاہور ’اصحاب احمد“ کے نہایت مفید اور ایمان افروز سلسلہ کتب کے متعلق اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے تحریر فرماتے ہیں:۔” اصحاب احمد کی کئی ایک جلدیں میں نے مطالعہ کی ہیں۔ہر ایک جلد کو نہایت دلچسپ ، قابل قدر ہسبق اموز اور ایمان افروز پایا۔جن جلیل القدر صحابہ کے حالات پڑھنے میں آئے ، ان کی خدمات اور قربانیوں کا حال پڑھ کر ان کے لئے نہ صرف دل سے بے اختیار دعائیں نکلتیں بلکہ خدام کی طرف حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کی نوازشات کا حال پڑھ کر ہر آن دل میں جوش پیدا ہوتا کہ کاش ہماری زندگی کا ( ہر ) ایک لمحہ ان بزرگان کے نقش قدم پر چلنے میں صرف ہو اور ساتھ ہی ملک صلاح الدین صاحب کے لئے دل سے دعا نکلتی ، کہ وہ کس قدر محنت ، ریسرچ اور صرف کثیر سے یہ نایاب معلومات فراہم اور شائع کر رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کی زندگی اور عزم میں برکت دے تا کہ وہ اپنے منشاء کے مطابق اس نہایت ہی مفید تاریخی سلسلہ کو جاری رکھ سکیں اور پایہ تکمیل تک پہنچا سکیں۔ان کی اس خدمت کی قدر کرنا زندہ اور ترقی کر نیوالی احمدی جماعت کا کام ہے اور مجھے یقین ہے کہ احمدی جماعت اصحاب احمد کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں خرید کر کے اپنے درویش بھائی کی ضرور قدر کرے گی۔اللہ تعالیٰ انہیں دینی و دینوی فلاح عطا فرمائے“۔(مورخہ ۴/۶/۶۱) ۵۔متوقر الفضل نے ” اصحاب احمد جلد نہم پر ذیل کے الفاظ میں تبصرہ فرمایا ہے:۔اصحاب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ایمان افروز حالات زندگی کو محفوظ کرنا ایک بڑی بھاری دینی اور جماعتی خدمت ہے جوں جوں ان بزرگوں کی تعداد کم ہوتی جارہی ہے اس خدمت کی اہمیت اور ضرورت بڑھتی چلی جاتی ہے۔مکرم ملک صلاح الدین صاحب ایم۔اے قادیان پوری جماعت کی طرف سے شکریہ کے مستحق ہیں کہ آپ ایک عرصہ سے اس اہم دینی خدمت کو بڑی محنت اور شوق سے سرانجام دے رہے ہیں۔آپ کی ذاتی توجہ اور قابل قدر مساعی کے نتیجہ میں اس وقت تک قریباً ساٹھ بزرگان سلسلہ کے حالات زندگی اصحاب احمد کے زیر عنوان کتابی صورت میں شائع ہو چکے ہیں۔حال ہی میں آپ نے اصحاب احمد کی جلد نہم شائع کی ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے قدیم اور بزرگ صحابی حضرت بھائی عبدالرحمن صاحب قادیانی رضی اللہ عنہ کے حالات اور آپ کی نہایت درجہ ایمان افروز