ارضِ بلال

by Other Authors

Page 82 of 336

ارضِ بلال — Page 82

ارض بلال- میری یادیں ) کو حلقہ بگوش احمدیت ہونے کی سعادت عظمی سے نوازا تو گاؤں والوں نے علمی تکبر ونخوت اور ذاتی اختلافات کی وجہ سے آپ کی سخت مخالفت شروع کر دی۔لیکن دشمنان احمدیت اور مخالفین حق کی سب کوششیں لا حاصل اور ریت کے گھروندے ثابت ہوئیں اور ان لوگوں کا کوئی بھی ظالمانہ حربہ آپ کے پائے استقلال کو ذرہ بھر جنبش نہ دے سکا۔علمی بحثوں اور دیگر جملہ انواع کے ہتھکنڈوں میں ناکامی دیکھ کر مخالفین نے ایک نیا حربہ آزمانے کی ترکیب سوچی اور وہ کچھ یوں تھی: ایک دفعہ، ایک مرابو ( پیر صاحب ) نے اپنے خیال کے مطابق ایک بکری کے سینگ کا ایک خطر ناک قسم کا تعویز تیار کیا اور ایک میٹنگ میں بایو صاحب کو بات چیت کے لئے دعوت دی۔بایو صاحب کی آمد پر بحث تحیت شروع ہوئی لیکن جلد ہی حزب مخالف کے علما حسب عادت گالی گلوچ پر اتر آئے۔آپ بڑے صبر وشکر اور حکمت عملی سے ان کے ساتھ بات چیت کرتے رہے۔آخر میں اس پیر صاحب نے اپنا بکری کے سینگ سے تیار کردہ خطرناک قسم کا تعویذ لے کر ان کی طرف اشارہ کیا اور اعلان کیا۔اب میرا یہ تعویذ تمھارا کام ختم کردے گا۔آپ نے وہی تعویز لے کر اس پیر کی طرف کرد یا اور کہا، یہ تعویذ انشاء اللہ میرا تو کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔لیکن اب تمہیں ضرور ہلاک کر دے گا۔پھر سب گاؤں والوں نے دیکھا کہ اور قول رسول رب اشعث اغبر لو قسم علی اللہ کے مطابق کس طرح اللہ تعالی نے اس پیر صاحب کے خاندان کو پورے گاؤں کے لئے نشان عبرت بنا دیا۔پیر صاحب اس واقعہ کے بعد جلد ہی معمولی سے بیمار ہوئے اور اس دنیا سے سدھار گئے اور اسی طرح تھوڑے دنوں بعد ہی ان کا ایک جواں سال بیٹا بھی لقمہ اجل بن گیا اور اس کے برعکس اللہ تعالیٰ نے مکرم با یو صاحب کے مال ونفوس میں غیر معمولی برکت عطا فرمائی۔ولكن اكثر النَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ محمد دیبا صاحب شکرانے کے آنسو اور ان کی ایک عجیب حسرت 1989ء میں فرافینی کے مقام پر جماعت نے ایک نئی ڈینٹل سرجری کا افتتاح کیا۔یہ سرجری 82