ارضِ بلال — Page 81
مخالفت و عداوت ارض بلال۔میری یادیں۔۔۔۔۔باب پنجم۔۔۔۔۔] یارو خودی سے باز بھی آؤگے یا نہیں کو اپنی پاک صاف بناؤ گے یا نہیں کب تک رہو گے ضد و تعصب میں ڈوبتے آخر قدم بصدق اُٹھاؤ گے یا نہیں دشمنان احمدیت کے مقابل پر الہی نصرت کے چند واقعات وَمَا يَأْتِيهِم مِّنْ رَّسُوْلٍ إِلَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِءُونَ (الحجر: ۱۲) ترجمہ: اور کوئی رسول ان کے پاس نہیں آتا تھا مگر وہ اس سے تمسخر کیا کرتے تھے۔يُرِيدُونَ لِيُطْفِئُوا نُورَ اللَّهِ بِأَفْوَاهِهِمْ وَاللَّهُ مُتِمُّ نُورِهِ وَلَوْ كَرِهَ الْكَفِرُونَ (الصف:۹) ترجمہ: وہ چاہتے ہیں کہ وہ اپنے منہ کی پھونکوں سے اللہ کے نور کو بجھا دیں حالانکہ اللہ ہر حال میں اپنا نور پورا کرنے والا ہے خواہ کا فرنا پسند کریں۔مکرم علیو با یو صاحب کے دشمن تباہ ہو گئے جو خدا کا ہے اسے للکارنا اچھا نہیں ہاتھ شیروں پر نہ ڈال اے روبہ زار و نزار مکرم علی و با یو صاحب بصے کے قریب ڈانفا کنڈا نامی گاؤں میں رہتے تھے۔اس گاؤں کے بیشتر لوگ جہانکے قبیلہ سے تعلق رکھتے ہیں اور یہ لوگ اکثر مذہبی ہیں۔آبادی کے اعتبار سے یہ گاؤں، گیمبیا بھر کے بڑے دیہاتوں میں شمار ہوتا ہے۔جب اللہ تعالیٰ نے مکرم علی و با یو صاحب 81