ارضِ بلال

by Other Authors

Page 189 of 336

ارضِ بلال — Page 189

ارض بلال- میری یادیں ) شریف لینے والے نیک فطرت بچے کو اللہ تعالیٰ نے ایک گوہر یکتا بنادیا اور وہی بچہ آج کل جماعت احمدیہ کے ایک معروف تعلیمی ادارہ مسرور احمد یہ سینئر سیکنڈری ہائی سکول کے پرنسپل کے فرائض خوش اسلوبی سے ادا کر رہا ہے۔کان اللہ معہ۔وصال چند سال قبل یہ درویش صفت بزرگ اپنی اولاد کے لئے احمدیت کی برکات اور تعلیم و تربیت کے نتیجہ میں اخلاص و وفا کا ایک بہترین ورثہ چھوڑ کر اللہ کو پیارے ہو گے۔اللہ تعالیٰ مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے۔آمین۔مکرم ابوبکر طور صاحب شہید جب میں پہلی بار گیمبیا آیا تو ان دنوں مکرم ابوبکر طور صاحب مکرم امیر صاحب کے دفتر میں کام کرتے تھے۔گیمبیا میں ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد دینی تعلیم حاصل کرنے کے لئے گھانا تشریف لے گئے۔وہاں پر تین سال تعلیم حاصل کی۔واپس گیمبیا آکر مکرم امیر صاحب کے دست راست کے طور پر خدمت کی توفیق پائی۔آپ کا تعلق گیمبیا کی بہت ہی مخلص اور فدائی جماعت saba سے تھا۔آپ کے والد صاحب کے بڑے بھائی مکرم اسماعیل طورِ صاحب غالباً اپنے گاؤں میں سب سے پہلے احمدی ہیں اور اس خاندان کی اس علاقہ میں جماعت کے لئے بہت قربانیاں ہیں۔ان کی پہلی شادی ہوئی۔ان کی اہلیہ میرے شہر میں ہی رہتی تھیں۔اکثر اسے ملنے آجایا کرتے تھے۔ایک دن میرے پاس آئے۔کچھ پریشان لگ رہے تھے۔کہنے لگے، میں نے ایک عجیب خواب دیکھا ہے۔کہ میں اِن شانِئَكَ هُوَ الابتر پڑھ رہا ہوں۔اس سے مجھے یہ فہیم ہوئی ہے کہ میرے ہاں اولاد نہ ہوگی۔میں نے انہیں تسلی دی۔پھر اللہ کا کرنا ایسا ہوا کہ جلد ہی ان کی اس خاتون سے علیحدگی ہو گئی۔پھر دوسری شادی ہوئی۔اللہ تعالیٰ نے بیٹے سے نوازا۔189