ارضِ بلال

by Other Authors

Page 190 of 336

ارضِ بلال — Page 190

ارض بلال۔میری یادیں ) بڑے مخلص ، محنتی ، حساب کتاب میں بڑے ماہر تھے۔خطبات جمعہ اور جلسوں میں ترجمانی کے فرائض بڑی خوش اسلوبی سے ادا کرتے تھے۔کچھ عرصہ گنی بساؤ میں بھی خدمت کی توفیق ملی۔پھر عین جوانی میں کار کے ایک حادثہ میں اللہ کو پیارے ہو گئے۔انا للہ وانا الیہ راجعون اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور انکی نسلوں کا حامی و ناصر ونگہبان ہو۔مکرم اسمعیل ترارولے صاحب شہید یہ ایک درویش صفت ، بہت ہی پیارے اور مخلص نوجوان تھے۔ان کا تعلق گیمبیا کی معروف جماعت salikenni سے تھا۔ابتدائی تعلیم اپنے گاؤں سے حاصل کی اور پھر دینی تعلیم کے حصول کے لئے گھانا تشریف لے گئے۔تین سال کے بعد گیمبیا واپس تشریف لائے۔مختلف جماعتوں میں بطور معلم خدمت کی سعادت پائی۔بڑے صابر و شاکر نو جوان تھے۔بہت ملنسار اور ہر کس و ناکس کے ہمدرد اور غمخوار اور بہترین مبلغ تھے۔ایک دفعہ انہیں علم ہوا کہ ایک معلم نے اپنی بعض ذاتی کمزوریوں کی بنا پر جماعتی نظام پر کچھ نکتہ چینی کی ہے۔انہیں یہ بات سن کر تکلیف ہوئی آپ اس معلم کے پاس گئے۔حالانکہ وہ معلم ان سے عمر میں بڑے تھے اور انہیں سمجھایا کہ آپ کو اس طرح کی بات نہیں کرنی چاہئے۔اس سے جماعت میں فتنہ پیدا ہوتا ہے اور اسے کہا تم تو خلیفہ اول کے بیٹوں کی طرح حرکت کر رہے ہو۔ان کے انجام کو بھی دیکھ لو گنی بساؤ میں farim کے مقام پر بطور معلم متعین تھے۔اپنا کام بڑے احسن رنگ میں بجالا رہے تھے۔ایک دن علی الصبح تبلیغی دورہ پر جانے کے لئے تیاری کر رہے تھے۔ان کے پاس ایک موٹر سائیکل تھی۔کسی طرح موٹر سائیکل کو آگ لگ گئی۔جس سے آپ کا سارا جسم جھلس گیا۔چند دن موت وزیست کی حالت میں رہے۔آخر زندگی کی جنگ ہار گئے۔كُلُّ مَنْ عَلَيْهَا فَانٍ وَيَبْقَى وَجْهُ رَبَّكَ ذُو الْجَلِ وَالْإِكْرَامِ (الرحمان) 190