ارضِ بلال

by Other Authors

Page 188 of 336

ارضِ بلال — Page 188

تربیت اولاد۔میری یادیں امام صاحب کا چھوٹا بیٹا جس کا نام ابراہیم بایو ہے۔ابھی پرائمری سکول کی پانچویں کلاس میں طالب علم تھا۔بچپن سے ہی نیک فطرت تھا۔اپنے گاؤں سے اپنے والد صاحب کے ہمراہ با قاعدگی سے نماز جمعہ کے لئے حاضر ہوتا۔ہونہار بروا کے چکنے چکنے پات۔آپ تصور کریں کہ اس چھوٹی سی عمر میں بھی اس سعید روح بچے نے بجائے کھلونے وغیرہ خریدنے کے قرآن پاک خریدنے کا فیصلہ ایک روز یہ بچہ ہمارے BASSE مشن ہاؤس میں آیا اور مجھے کہنے لگا استاذ میں نے انگریزی ترجمه والا قرآن شریف لینا ہے۔میں نے اس کی عمر ، مالی حالت اور علمی حیثیت کے پیش نظر اسے کہا، بیٹے قرآن شریف تو پانچ ڈلاسی ( کیمبین کرنسی ) میں ملتا ہے، میں تمہیں کوئی اور کتاب مفت میں پڑھنے کو دے دیتا ہوں۔کیونکہ اس زمانہ میں عام بچے کے لئے پانچ ڈلاسی بڑی بات ہوتی تھی۔اس بچہ نے میری بات سن کر پانچ ڈلاس نکال کر میرے سامنے رکھ دئے۔میں نے حیرانی سے اسے پوچھا تمہیں یہ پیسے کہاں سے ملے ہیں۔کہنے لگا میں نے اپنے والد کے ساتھ کھیتوں میں کام کیا تھا اور اس نے مجھے بطور انعام دیئے ہیں۔میں نے سوچا تھا کہ جب بھی مجھے پیسے ملیں گے تو میں اس رقم سے قرآن شریف خریدوں گا۔اب جب مجھے رقم مل گئی ہے تو اس لئے سیدھا قرآن شریف لینے آگیا ہوں اس لئے میں نے قرآن شریف ہی لینا ہے۔میں اس کے جذ بہ شوق کو دیکھ کر بہت متاثر ہوا۔پھر لمبا عرصہ تک میں جب بھی ان کے گھر جاتا تو اس قرآن پاک کو اس کے کمرے میں ایک میز کے اوپر پڑا ہوا دیکھتا۔خدمت دین کا اعزاز پھر اللہ تعالیٰ کے فضل اور امام صاحب کی نیک صحبت ، تربیت اور دعاؤں نے اپنا رنگ دکھایا۔جس کے نتیجہ میں آپ کی ساری اولاد بفضلہ تعالیٰ بڑی فدائی اور مخلص ہے۔خصوصاً اس قرآن 188