ارضِ بلال — Page 97
- میری یادیں ) اس عظیم الشان پیشگوئی کی صداقت پر مہر تصدیق ثبت کر دی۔سبحان اللہ۔اس محیر العقول معجزہ کو دیکھ کر استاذ داؤد تا مبا صاحب کے غیر از جماعت دوست پر بہت گہرا اثر ہوا اور اس نے اسی معجزہ کے مشاہدہ پر اپنے احمدی ہونے کا اعلان کر دیا اور اللہ کے فضل سے مخلص احمدی ہیں۔ایک قدیم بیعت فارم یہ 1998ء کی بات ہے سینیگال کے علاقہ Kolda میں خاکسار دورہ پر تھا۔Sere Yoro نامی گاؤں میں پہنچا۔وہاں بفضلہ تعالیٰ اچھی بڑی جماعت ہے۔مکرم Demba Mballo صاحب وہاں کے امام ہیں بہت دلیر اور نڈر قسم کے داعی الی اللہ ہیں۔انہوں نے بتایا کہ یہاں ایک قریبی گاؤں ہے وہاں پر ایک بزرگ احمد سیڈی صاحب آپ سے ملنا چاہتے ہیں۔میرے پاس پروگرام کے مطابق وقت کی کمی تھی۔میں نے کہا پھر اگلے دورہ پر ان سے مل لیں گے۔مگر ڈمبا امبالو صاحب نے اصرار کیا کہ آج ضرور مل لیں۔خیر ہم لوگ تیار ہو گئے اور مکرم احمد سیڈی صاحب کے گاؤں پہنچے۔مکرم احمد سیڈی صاحب کی عمر 77 سال کے لگ بھگ ہوگی۔عربی زبان کے عالم اور اپنے علاقہ کے امام ہیں۔عليك سليك ہوئی مل کر بہت خوش ہوئے۔ان کا چھوٹا سا کمرہ تھا جس میں ہم لوگ بیٹھے ہوئے تھے۔آپ نے اپنی ایک قمیض کی جیب سے کچھ کاغذات نکالے۔پھر ان میں سے ایک بہت پرانا اور بوسیدہ کاغذ جو اپنی طوالت عمر کے باعث بہت سے ٹکڑوں میں تقسیم ہو چکا تھا۔اس کو الگ کیا اور کھول کر مجھے دکھایا، یہ جماعت احمدیہ کا بیعت فارم تھا جو انہوں نے غالباً عرصہ تیس سال سے جیب میں ڈال رکھا تھا اور انہوں نے بتایا جس سال اللہ تعالیٰ نے مجھے بڑے بیٹے سے نوازا تھا یہ اس سال میں مجھے ملا تھا۔میں نے پوچھا یہ بیعت فارم آپ کو کیسے ملا؟ انہوں نے بتایا کہ میرے ایک کزن اس زمانہ میں 97