ارضِ بلال

by Other Authors

Page 98 of 336

ارضِ بلال — Page 98

ارض بلال۔میری یادیں ) بیت اللہ شریف بغرض حج گئے تھے۔وہاں پر ان سے بعض احمدی احباب کی ملاقات ہوئی تھی ان کی تبلیغ پر میرے بھائی احمدی ہو گئے تھے وہ گنی بساؤ کے رہنے والے تھے جواب فوت ہو چکے ہیں۔انہوں نے یہ بیعت فارم مجھے دیا اور کہا تھا کہ دنیا میں اگر صحیح مذہب ہے تو جماعت احمدیہ ہی ہے اس لئے اس وقت سے یہ بیعت فارم بھر کر میں نے اپنی جیب میں ڈالا ہوا ہے۔مگر آج تک کسی مرکز سے آنے والے احمدی سے ملاقات نہیں ہوسکی اور میری شدید خواہش تھی کہ جماعت کے کسی مبلغ سے ملاقات ہو جائے۔آپ پہلے آدمی ہیں جن سے میری ملاقات ہوئی ہے اس لئے میں بہت خوش ہوں۔اللہ تعالیٰ نے میری خواہش پوری کر دی ہے۔اب وہ ماشاء اللہ بہت ہی مخلص اور فدائی احمدی ہیں۔فاوورا جالو نے ایک بجے رات بیعت کر لی سینیگال کے علاقہ کو لخ میں ایک گاؤں کمبل کے ایک نوجوان امام مکرم عمر جالو صاحب کو اللہ تعالیٰ نے جماعت احمدیہ میں داخل ہونے کی توفیق عطا فرمائی۔ایک دن کہنے لگے میری خواہش ہے کہ میرے سب عزیز رشتہ دار بھی خدا تعالیٰ کی اس سچی جماعت میں شامل ہو جا ئیں۔اس لئے میں آپ کے ساتھ عزیز رشتہ داروں کے پاس جانا چاہتا ہوں۔میں نے کہا ٹھیک ہے پروگرام بنالیں۔میں آپ کے ساتھ ہوں۔کہنے لگے سب سے پہلے پھر میں اپنے ماموں کے پاس جاؤں گا۔ان کے ماموں کا نام FA Woora Jallo ہے اور یہ بزرگ Palado نامی گاؤں میں رہتے ہیں۔ہمارا وفد چار افراد پر مشتمل تھا جس میں خاکسار کے علاوہ مکرم عمر جالو صاحب، احمد لی صاحب اور ڈاکٹر نعیم اللہ صاحب تھے۔ہم لوگ نماز عشاء کے بعد ان کے گاؤں پہنچے۔مکرم Fawooraصاحب کے گھر گئے۔علیک سلیک کے بعد انہیں اپنی آمد کی غرض بتائی۔کہنے لگے بسم اللہ بہت اچھی بات ہے! آؤ، باتیں کرتے ہیں۔ہم لوگ تقریبا رات بارہ بجے تک دعوت حق میں مشغول رہے جس میں جماعت کا 98