ارضِ بلال

by Other Authors

Page 71 of 336

ارضِ بلال — Page 71

ارض بلال۔میری یادیں - مکرم حمید اللہ صاحب گنی بساؤ کے غالباً دو ہفتہ کے دورہ پر تشریف لے گئے اور حسب توفیق کافی تگ و دو کی۔اس کے بعد ان کا دوبارہ اس ملک میں جانے کا پروگرام تھا۔لیکن بدقسمتی سے چند سال بعد گنی بساؤ میں جماعت کے حالات بڑے مخدوش ہو گئے جس کے نتیجہ میں بے بسی کی حالت میں انہیں ملک بدر کر دیا گیا۔کیپ ورڈسینیگال امارت کے تحت مکرم حمید اللہ صاحب کے بعد خاکسار کو دوبارہ کیپ ورڈ کی ذمہ داری سونپی گئی۔اس دوران خاکسار نے ایک سینیگالی معلم جو گھانا کے جامعہ احمدیہ سے فارغ التحصیل تھے، انہیں کیپ ورڈ میں بھجوا دیا اور وہاں پرایا کے مقام پر ایک مکان کرایہ پر لے کر باقاعدہ مشن کا آغاز کیا۔ان کے ذریعہ سے پر ایا اور اس کے مضافات میں چالیس کے قریب بیعتیں ہوئی تھیں۔اس کے بعد بعض مشکلات کی بنا پر انہیں واپس آنا پڑا اور مکرم با ساھو صاحب جو ایک گیمبین احمدی دوست ہیں وہ اپنی ملازمت کے سلسلہ میں ادھر متعین تھے ، جماعت کی دیکھ بھال کرتے رہے۔خاکسار کا دورہ کیپ ورڈ خاکسار 2011 ء میں لندن سے سینیگال کے دورہ پر گیا۔سینیگال کے بعد کیپ ورڈ بھی جانے کا اتفاق ہوا۔شہر میں احمدی اور غیر احمدی احباب کے ساتھ تبلیغی وتربیتی میٹنگیں کیں۔اس کے علاوہ پہلی بار مضافات میں بھی لٹریچر تقسیم کیا گیا اور نئے روابط قائم کئے گئے۔یہ رمضان کے آخری ایام تھے۔اس نسبت سے مستحقین میں تحفے تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔کیپ ورڈ کے لئے معلم کا پروگرام مکرم علی فائی صاحب نے کیپ ورڈ سے ایک نوجوان تیار کیا ہے جس کو اب جامعہ احمد یہ گھانا میں دینی تعلیم کے حصول کے لئے بوفا بھجوانے کا پروگرام ترتیب دیا گیا ہے۔اللہ تعالیٰ اس پروگرام میں برکت دے۔71