ارضِ بلال

by Other Authors

Page 70 of 336

ارضِ بلال — Page 70

ارض بلال- میری یادیں تبلیغی کاوشیں اللہ تعالیٰ نے نیلینٹو کی صورت میں ایک ترجمان، معاون اور ہمدرد دوست عطا فرما دیا تھا جو ہر روز صبح میرے پاس آجاتا اور سارا دن میرے ساتھ ساتھ رہتا۔اس دوران ہم بہت سے سرکاری اور غیر سرکاری دفاتر میں گئے ، مدارس میں گئے اور تین سفارت خانوں میں بھی پہنچے۔سب جگہوں پر احمدیت کا تعارف کرایا۔بعض محلوں میں جا کر کئی میٹنگز بھی کیں جس کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ کے فضل سے چند بیعتیں بھی ہوئیں۔بیعتیں ان انفرادی اور اجتماعی کوششوں کے نتیجہ میں خدا کے فضل سے چودہ افراد کو بیعت کی سعادت ملی۔ان کے نام اور پتے میں نے گیمبیا مشن میں مکرم امیر صاحب کو مع تفصیلی رپورٹ پیش کر دیئے تھے۔اختتام سفر کیپ ورڈ میرے سفر کے دوران وہ نوجوان جس کا کا نام نیلینٹو تھا اس نے میرے ساتھ غیر معمولی تعاون کیا۔میرے کھانے پینے ، رہائش اور تبلیغ کے میدان میں ترجمانی اور سفروں میں ہمسفر کے روپ میں اس نے بہت خدمت کی۔اللہ کریم اسے اجر عظیم سے نوازے آمین۔جب میں اپنے مشن کی تکمیل کے بعد گیمبیا کے لئے روانہ ہوا تو کافی سارے دوست مجھے ایئر پورٹ پر الوداع کرنے کے لئے آئے تھے۔اللہ ان سب کو خوش رکھے۔اس کے بعد میرا ان سے رابطہ نہیں ہو سکا کیونکہ مجھے کچھ دوسری ذمہ داریاں سونپ دی گئی تھیں۔مکرم حمید اللہ ظفر صاحب کا دورہ کیپ ورڈ 1997ء میں حضرت خلیفہ اسیح الرابع نے گیمبیا کے سپرد ممالک کو تین امارتوں کے تحت فرما دیا جس کے نتیجہ میں گنی بساؤ اور کیپ ورڈ، گنی بساؤ کی امارت کے تحت آگئے اور مکرم حمید اللہ ظفر صاحب اس کے امیر مقرر ہوئے۔70