ارضِ بلال

by Other Authors

Page 299 of 336

ارضِ بلال — Page 299

۔میری یادیں سیالکوٹ کے علاقہ میں خدمت خلق کے طور پر ایک ہسپتال بھی تعمیر کرایا ہے۔چند سال قبل مکرم ڈاکٹر صاحب کسی غرض سے لندن تشریف لائے ہوئے تھے۔ان سے ملاقات ہوئی۔پرانی باتیں شروع ہو گئیں تو کہنے لگے کہ میں یہ سمجھتا ہوں کہ یہ سب کچھ اللہ تعالی کے افضال اور رحمتیں میری افریقہ میں چند روزہ خدمات کے نتیجہ میں ہیں۔یہ اجر ہے خدمت دین کا۔معجزانہ شفا عطا فرما دی گنی بساؤ میں مکرم حمید اللہ ظفر صاحب گیمبیا مشن کے زیر انتظام بطور مربی متعین تھے۔ماشاء اللہ بہت محنتی اور انتھک نوجوان ہیں۔( پھر 1997ء میں انہیں گنی بساؤ کا امیر مقرر کر دیا گیا) ایک دفعہ انہوں نے بعض ممبران اسمبلی کے ساتھ ایک میٹنگ اور بعض جماعتوں میں تبلیغی اور تربیتی پروگرام ترتیب دیئے اور مجھے بھی ان پروگراموں میں شرکت کے لئے کہا۔ان دنوں مجھے گاؤٹ کی سخت تکلیف تھی۔( 1998 ء سے مجھے گاؤٹ کی تکلیف ہے۔کبھی کبھی اس مرض کا شدید حملہ ہوتا ہے۔پاؤں کے انگوٹھے سے درد شروع ہوتا ہے۔پھر اس کے نتیجہ میں سارا بدن متاثر ہوتا ہے۔چلنا تک دو بھر ہو جاتا ہے ) اس حالت میں سفر کرنا بظاہر بہت مشکل تھا۔لیکن میں نے سوچا گھر میں بھی تو بستر پر لیٹا ہوا ہوں۔اگر میں سفر پر چلا جاؤں تو گاڑی کی پچھلی سیٹ پر لیٹا رہوں گا۔گھر والوں نے بہت منع کیا اور کہا کہ سفر بہت لمبا ہے، پہلے سینیگال جا ئیں گے۔پھر وہاں سے گنی بساؤ جائیں گے جو آپ کے لئے بہت مشکل ہو جائے گا۔بہر حال میں نے فیصلہ کر لیا کہ کچھ بھی ہو ، میں ان پروگراموں میں ضرور شرکت کروں گا۔اس وقت مکرم محمود اقبال صاحب پرنسپل نصرت ہائی سکول میرے گھر تشریف لائے ہوئے تھے۔انہیں میں نے درخواست کی کہ مجھے گاڑی پر ذرا بازار لے چلیں تا کہ میں اپنے لئے اور مکرم حمید اللہ ظفر صاحب کے لئے کچھ اشیاء خرید لوں۔مکرم اقبال صاحب نے گاڑی چلانی شروع کی اور 299