ارضِ بلال — Page 298
ارض بلال۔میری یادیں غیب سے آپ کی دستگیری کی اور آپ کے کام میں ایسی برکت ڈالی کہ آپ کے اس چھوٹے اور معمولی سے کلینک کی آمد سے نصرت ہائی سکول کا ایک بلاک تعمیر ہو گیا۔چند روزه خدمت دین کا اجر گیمبیا کا ایک قصبہ کا عور ہے جو کسی زمانہ میں بڑی اہمیت کا حامل تھا۔کیونکہ اس دور میں گیمبیا بھر میں نقل و حمل کے لئے ایک فیری چلتی تھی۔لیکن فیری کے ڈوب جانے کی وجہ سے چند پرانے مقامات اپنی اہمیت کھو چکے ہیں کیونکہ اب فیری کی بجائے دیگر ذرائع نقل وحمل نے جگہ لے لی ہے۔جس کے باعث راستے بدل گئے ہیں جس کے نتیجہ میں یہ قصبہ اب باقی شہروں سے بالکل الگ تھلگ ہو گیا ہے۔ان دنوں سڑک بھی کچی تھی اور اس کی حالت نہایت مخدوش تھی۔اب تو بڑی اچھی سڑک بن چکی ہے۔کاعور کے قصبہ میں ایک نوجوان ڈاکٹر مکرم محمد اشرف صاحب خدمت سرانجام دے رہے تھے۔ایک دفعہ خاکسار ڈاکٹر صاحب کو ملنے کے لئے گیا۔میں نے دیکھا کہ مکرم ڈاکٹر صاحب بڑے خوش نظر آرہے ہیں۔پوچھنے پر کہنے لگے کہ انہوں نے حضور انور کی خدمت اقدس کی میں ایک درخواست تحریر کی تھی جس میں اپنی کیفیت عرض کی تھی۔لکھا تھا کہ پیارے آقا ، اس قصبہ میں بجلی نہیں ہے۔یہاں پینے کے لئے میٹھا پانی بھی نہیں ہے۔میں ہر ہفتے چالیس میل دور سے پینے کے لئے پانی لے کر آتا ہوں۔یہاں گرمی بھی بہت زیادہ ہے۔اگر حضور انور از راہ شفقت ایک گیس والے فرج کی اجازت فرما دیں تو میں بہت ممنون ہونگا۔حضور نے ان کی یہ درخواست از راہ شفقت قبول فرمالی۔اس پر وہ بہت زیادہ خوش تھے۔اس واقعہ سے ان کے وسائل اور مالی حالت اور دیگر مشکلات کا اندازہ لگ سکتا ہے۔آجکل مکرم ڈاکٹر صاحب امریکہ میں بطور ڈاکٹر دنیاوی لحاظ سے بڑی کامیاب زندگی بسر کر رہے ہیں۔اللہ تعالی نے انہیں بہت زیادہ مالی کشائش سے نوازا ہے۔سنا ہے انہوں نے 298