ارضِ بلال

by Other Authors

Page 287 of 336

ارضِ بلال — Page 287

ارض بلال۔میری یادیں شعبہ آج تک ڈاکٹر صاحب کے اٹلی میں قائم کردہ ادارہ سے استفادہ کر رہا ہے۔ذَلِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ مدرسہ مکمل نہیں کیا کیونکہ خدا سے وعدہ لیا تھا۔تکمیل پروفات دینا ایک دفعہ ملائشیا سے ایک احمدی بزرگ مکرم نوح ہینڈسن صاحب گیمبیا تشریف لائے۔میں انہیں سینیگال کے دورہ پر بھی ساتھ لے گیا۔ہم نے ڈاکار میں ایک ہوٹل میں کمرہ لیا۔کمرہ میں ٹی وی کی سہولت بھی میسر تھی۔جب ٹی وی چلایا تو کیا دیکھتے ہیں کہ مکرم میر محمود احمد صاحب حدیث کا درس دے رہے ہیں۔یہ سب کچھ نا قابل یقین لگ رہا تھا۔بہر حال بڑی خوشی ہوئی۔ہم لوگ بڑے حیران تھے۔یہ کیسے ممکن ہوا ہے۔پھر چند ماہ کے عرصہ کے بعد وہ پروگرام بند ہو گیا۔( یہ ایم ٹی اے کی ترقیات سے پہلے کی بات ہے ) میں نے معلومات حاصل کیں تو پتہ چلا ایک سینیگالی نوجوان دنیا بھر کے مشہور چینلز کے پروگرام ریسیو کر کے از سر نو انہیں سینیگال سے نشر کرتا ہے۔میں ایک بار اپنے ایک دوست محمد درامے کے ہمراہ اسے ملنے کے لئے گیا۔وہ نوجوان ہمیں بڑے تپاک سے ملا۔ہم نے اس کے ساتھ ایم ٹی اے کے بارہ میں بات کی۔اس نے بتایا کہ میں نے ایک دن ایم ٹی اے کا پروگرام دیکھا۔مجھے اس کی تو کچھ سمجھ نہ آئی۔لیکن اتنا احساس ہوا کہ یہ کوئی مسلمان چینل ہے۔اس لئے میں نے اسے چلانا شروع کر دیا۔لیکن بعد میں مجھے بعض علماء نے کہا کہ اس پروگرام کومت چلاؤ۔اس پر میں ڈر گیا اور میں نے اسے بند کر دیا۔ہم نے اسے اپنا تعارف کرایا اور اس پروگرام کو دوبارہ شروع کرنے کے لئے درخواست کی تو کہنے لگا مجھے متعلقہ وزارت سے اجازت نامہ لا دیں تو مجھے کوئی اعتراض نہیں ہوگا، جو ممکن نہ تھا۔نوجوان بڑا صاف دل اور ہمدرد انسان تھا۔اس نے ہماری خاصی آؤ بھگت کی۔اس نے بتایا کہ اس نے ڈاکار میں ایک بہت بڑا عربی مدرسہ مع ہاسٹل کے شروع کیا ہوا تھا جس کا اکثر حصہ مکمل ہو چکا تھا لیکن اس کا کچھ حصہ کافی عرصہ سے ابھی نامکمل تھا۔ہم نے اس کی وجہ 287