ارضِ بلال

by Other Authors

Page 91 of 336

ارضِ بلال — Page 91

ارض بلال- میری یادیں ) تھی۔ملاح پانی نکالنے کے ساتھ کشتی کو سنبھالنے کے علاوہ اسے چلانے کی بھی کوشش کر رہا تھا۔مجوکہ صاحب نے بھی حسب توفیق پانی نکالنے کی کوشش کی لیکن ہر کوشش بے سود ثابت ہورہی تھے۔اب تو ہر مسافر کے لئے ایک ایک منٹ بھی بڑا کٹھن اور طویل لگ رہا تھا۔اس مایوس کن اور پر خطر صورت حال میں مولوی صاحب نے اللہ تعالی کے حضور بڑی گڑ گڑا کر عرض کی ، اے باری تعالیٰ تیرے مسیح کا پیغام لے کر جارہا ہوں۔اسی کا واسطہ دیتا ہوں۔اس کشتی کو کسی طرح کنارے پر لگا دے۔مولوی صاحب کہتے ہیں، اللہ تعالی کا کرنا ایسا ہوا کہ کسی طرح سے پانی کا زور کم ہونا شروع ہو گیا اور پھر جلد ہی کشتی کنارہ پر آپہنچی۔سب لوگ اللہ تعالی کی اس معجزانہ نصرت پر خوش بھی تھے اور حیران بھی تھے اور میں اللہ تعالی کے حضور سجدہ ریز ہو گیا۔91