ارضِ بلال — Page 7
خاکسار کے سینیگال کے دورہ کے موقعہ پر ڈاکار میں پارلیمنٹ ہاؤس میں متعد د احمدی ممبران پارلیمنٹ سے خاکسار کو خطاب کرنے اور وہاں نماز ظہر و عصر باجماعت پڑھانے کا جو موقعہ م میسر آیا وہ بھی ان ہی کی کوششوں کا نتیجہ تھا۔جب میں نے ان کی کتاب کا مسودہ چیک کرنے کی غرض سے پڑھنا شروع کیا تو حیرانگی میں اضافہ ہوتا گیا کہ کیسے انہوں اپنے زمانہ امارت و تبلیغ کے واقعات کو یا درکھا ہوا ہے۔بہر حال یہ ایک احسن قدم ہے جو انہوں اُٹھایا کہ ہمت کر کے واقعات کو اکٹھا کر دیا ہے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ انہیں شفائے کاملہ عاجلہ عطا فرمائے اور جولگن انہیں تبلیغ کی تھی ، وہ بہتوں کو عطا ہو اور سب کو مقبول خدمات کی تو فیق ملتی رہے۔آمین۔10 جولائی 2015 خاکسار منیر الدین شمس (ایڈیشنل وکیل التصنيف-لندن)