ارضِ بلال

by Other Authors

Page 6 of 336

ارضِ بلال — Page 6

پیش لفظ از قلم : مکرم محترم منیر الدین صاحب شمس ایڈیشنل وکیل التصنیف لندن ) کتاب۔میری یادیں جو برادرم مکرم منور احمد خورشید صاحب مبلغ سلسلہ عالیہ احمدیہ نے اپنی یادوں کو سمیٹ کر تیار کی ہے، کا مجھے پڑھنے کا موقعہ ملا۔ماشاء اللہ کتاب میں بہت ایمان افروز واقعات درج کئے گئے ہیں اور مجھے امید ہے قارئین ان کو پڑھ کر خوب لطف اندوز ہوں گے اور یہ واقعات از دیا ایمان کاعث ہوں گے۔خاکسار جب حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ کے ارشاد پر بحیثیت ایڈیشنل وکیل التبشیر گیمبیا، سینیگال، گنی بساؤ اور سیرالیون کی جماعتوں کے دورہ پر گیا تھا تو اس وقت گیمبیا وغیرہ کے علاقہ جات میں برادرم مکرم منور احمد خورشید صاحب ہی امیر اور مبلغ انچارج کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے تھے۔خاکسار کا ذاتی مشاہدہ ہے کہ انہوں نے گیمبیا اور سینیگال وغیرہ میں اچھا اثر ورسوخ رکھا ہوا تھا اور سب سے بڑی خوبی کی یہ بات تھی کہ بڑے سے بڑے عہد یدار کو ملنے کے وقت نہ جھجکتے تھے اور نہ ہی کسی قسم کا خوف رکھتے تھے۔احباب جماعت کے ساتھ پیار و محبت کے ساتھ اور گھل مل کر رہتے تھے اور ان کے ساتھ بیٹھ کر ان ہی کے کھانوں میں شریک ہوتے تھے جس سے مقامی احباب ان کی قدر بھی کرتے تھے اور بات بھی سنتے تھے۔خاکسار نے ان کے ہمراہ سینیگال اور گنی بساؤو وغیرہ کے سفر بھی کئے اور ہر جگہ ہی ان کی یہ خوبیاں نمایاں ہو کر ابھرتی رہیں۔مختلف مقامی زبانوں میں اگر چہ یہ ماہر تو نہیں لیکن بلا جھجک ان زبانوں کا استعمال کیا کرتے تھے جس سے مقامی احباب کے دل جیت لیتے تھے۔دورہ کے دوران خاکسار کو دیگر مبلغین کرام سے بھی ملاقات اور میٹنگز کے مواقع ملتے رہے اور اس طرح ذاتی تجربہ سے پتہ چلا کہ کس طرح ہمارے مبلغین کن مشکل حالات میں بھی پیغام حق کو پہنچانے کی سعی کرتے چلے جارہے ہیں۔