ارضِ بلال

by Other Authors

Page 84 of 336

ارضِ بلال — Page 84

- میری یادیں ) معاندین صداقت اسی شہر میں گالی گلوچ کرتے تھے اور زدوکوب کیا کرتے تھے۔کاش وہ ہمارے مرحوم ، مظلوم بھائی اور ہمارے بزرگ، غلبہ احمدیت کے یہ دن بھی دیکھتے تو ان کو کس قدر خوشی ومسرت ہوتی۔اے اللہ ! ان مظلومین کی دُعائیں ہمارے حق میں اور ہماری دعائیں ان کے حق میں قبول فرمائے۔آمین۔انى مهين من اراد اهانتك یران دنوں کی بات ہے جب میں گیمبیا کے قصبہ فرافینی میں بطور مشنری متعین تھا۔وہاں میرے ہمسایہ میں ایک کیمبین کرایہ دار رہتے تھے۔وہ کسٹم کے محکمہ میں آفیسر تھے۔ان کا نام احمد و تھا۔روزانہ ہی آتے جاتے ان سے ملاقات ہو جاتی تھی۔بظاہر بڑے سلجھے ہوئے آدمی لگتے تھے بطور ہمسایہ ان کے ساتھ اچھے مراسم تھے۔جب کبھی ملاقات ہوتی بڑے تپاک سے ملتے۔ایک روز میں کسی کام کی غرض سے ان کے پاس گیا۔مختلف موضوعات پر باتیں ہوتی رہیں۔اس دوران ان کے ایک مہمان نے مجھ سے جماعت کے بارے میں کچھ سوالات کیے۔اس پر جب میں نے اس سائل کے جوابات دینے شروع کیے تو میں نے محسوس کیا کہ احمد و کے چہرے پر ناخوشگواری کے آثار مترشح ہیں۔تھوڑی دیر کے بعد اس احمد و نے اپنی لوکل زبان وولف میں سوال کرنے والے دوست سے بات کرنی شروع کر دی اور اسے بتایا کہ ان لوگوں سے ان مسائل پر کبھی بھی بات نہیں کرنی چاہیئے۔یہ لوگ بڑے شاطر ہیں۔آپ کو بڑے آرام سے اپنی غلط بات بھی منوالیں گے۔پھر اس نے اپنے ساتھی کو جماعت سے مزید متنفر کرنے کی خاطر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ذات اقدس کے خلاف پاکستانی مولویوں کی خود ساختہ ایک جھوٹی اور گندی سی بات بتانی شروع کی۔مجھے اس شخص کے معاندانہ رویہ اور منافقانہ انداز سے سخت تکلیف ہوئی۔میں وہاں سے واپس اپنے گھر آ گیا۔لیکن اس افسوسناک واقعہ کا میرے دل و دماغ پر بہت زیادہ گہرا اثر ہوا۔اس واقعہ 84