ارضِ بلال

by Other Authors

Page 261 of 336

ارضِ بلال — Page 261

ارض بلال- میری یادیں ) لگے ہوئے ہیں۔میں آپ کو یہ بات بتانے میں کبھی بھی عار محسوس نہیں کروں گا کہ جو اسلام اور انسانیت کی خدمت جماعت احمدیہ نے افریقہ میں کی ہے، اس کی مثال کہیں نہیں مل سکتی۔آج تو بے شمار حکومتیں اور ادارے افریقہ آ کر خدمت کا ڈھنڈورا پیٹ رہے ہیں لیکن جماعت احمد یہ اس وقت ہمارے پاس پہنچی جب وہاں پر سوائے مشکلات و مصائب کے کچھ بھی نہ تھا اور کوئی شخص ادھر کا رخ نہیں کرتا تھا۔اس دور میں جماعت نے جس طرح بے نفس ہوکر ہمارے ملک وقوم کی خاطر اور انسانیت اور دین اسلام کی خدمت سرانجام دی ہے وہ بے مثل ہے۔میں اس جماعت کی تہہ دل سے قدر کرتا ہوں اور انکی خدمات پر ان کو سیلوٹ پیش کرتا ہوں۔آنرا یبل فوفنا صاحب کا یہ رد عمل اسقدر فوری اور حقیقت پسندانہ تھا اور انہوں نے کچھ ایسے جذباتی اور دکھی انداز میں ان خیالات کا اظہار کیا کہ سب سننے والے بڑے متاثر ہوئے۔موریطانین سفیر چونکہ سخت متعصب شخص تھا۔اس کی حالت دیدنی تھی اور اس کی زبان پر جیسے تالا لگ گیا ہو۔میں نے اس واقعہ کی اطلاع حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کی خدمت اقدس میں ارسال کی جس پر حضور انور نے مکرم فوفقا صاحب کی بہادری اور حق گوئی کی تعریف فرمائی۔فجزاہ اللہ احسن الجزاء عربی زبان کے چالیس ہزار ماؤوں کا الہی نشان حضرت خلیفہ مسیح الرابع کے عہد سعید میں قرآن پاک کا فرانسیسی ترجمہ شائع ہوا۔حضور نے ہمیں ارشاد فر مایا کہ قرآن پاک کا فرانسیسی ترجمہ سینیگال میں سب مسلمان سفراء کرام کو جماعت کی جانب سے بطور تحفہ پیش کریں۔چنانچہ ہم چند دوست اس ارشاد کی تعمیل میں ڈا کار گئے، کیونکہ سب سفارت خانے ڈاکار میں ہی ہیں۔ایک روز ہمارا وفد لبنان کے سفیر محترم کو ملنے کے لئے ان کے سفارت خانہ میں پہنچا۔انتظامیہ کو بتایا کہ ہم جناب سفیر صاحب سے ملنا چاہتے ہیں۔انہوں نے سفیر صاحب کو ہمارے بارے میں بتایا۔تھوڑی دیر کے بعد سفیر صاحب نے ہمیں اپنے دفتر میں بلالیا۔261