ارضِ بلال — Page 241
ارض بلال۔میری یادیں نظام قدرت نے ہمیں بدن سے نوازا ہے اور یہ روزانہ صفائی کا محتاج ہے۔اگر اس کی مناسب صفائی بروقت نہ کی جائے تو اس پر میل کچیل آجاتی ہے اور اگر ایک مدت دراز تک صفائی نہ کی جائے تو پھر میل کچیل کی بہت سی نہیں بن جاتی ہیں پھر اس کے کھرنڈ بن جاتے ہیں۔اس لئے اس نوع کی کثافت کو دور کرنے کے لئے بڑی حکمت عملی ، احتیاط اور اعلیٰ قسم کے لوازمات کی احتیاج ہوتی ہے کیونکہ جلد بازی میں جلد کے مجروح ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔کچھ ایسی ہی مثال ہمارے اسلامی معاشرہ کی بن چکی ہے۔ہر قسم کا شرک ، تو ہمات، دھوکہ فریب، کی جڑیں اس قدر راسخ ہو چکی ہیں کہ ان کے استیصال کے لئے صبر ایوب چاہیئے۔اب صدیوں پرانی میل کچیل اور کثافت نے سخت قسم کے کھرنڈوں کی صورت اختیار کر لی ہے اور جلد بازی سے ہماری جلد پھٹنے لگ جائے گی پھر یہ زخم پیپ آلود بن جائیں گے۔اس لئے بہت احتیاط کی ضرورت ہے۔گنی بساؤ کا ایک دلچسپ سفر گیمبیا سے ایک تبلیغی وفد گنی بساؤ کی مختلف جماعتوں میں دورہ پر گیا۔اس وفد کے پاس مشن کی کار تھی۔ایک سفر کے دوران اس کار کو ایک خطرناک حادثہ پیش آ گیا۔جس سے کار کو بہت نقصان پہنچا۔لیکن اللہ تعالیٰ نے سب سواریوں کو معجزانہ طور پر محفوظ و مامون رکھا۔اب گاڑی تو مرمت کے قابل نہیں تھی۔لیکن اس کی انشورنس کی کاروائی کے لئے گاڑی کو گیمبیا لا نا بھی ضروری تھا۔گاڑی کو چلا کر لانا تو کسی طرح بھی ممکن نہ تھا۔ٹرک وغیرہ پر لاد کر لانا بہت زیادہ مہنگا پڑتا تھا۔کیونکہ گیمبیا کے دارلحکومت بانجول سے پہلے سینیگال کے علاقہ کا سانس جانا پڑتا تھا پھر اس کے بعد گنی بساؤ کا علاقہ شروع ہوتا ہے، اور مقام حادثہ فارن نامی قصبہ کے قریب تھا جو شارع عام سے خاصا دور تھا۔رستہ نہایت دشوار اور کچا تھا۔مکرم طاہر مہدی امتیاز صاحب مربی سلسلہ، جو بفضلہ تعالیٰ ہر مشکل کام جانفشانی سے سر انجام 241