ارضِ بلال

by Other Authors

Page 242 of 336

ارضِ بلال — Page 242

ارض بلال۔میری یادیں دینے کے عادی ہیں اور خاکسار گاڑی میں مقام حادثہ پر پہنچے۔وہاں سے ہم نے موٹے موٹے رسوں کی مدد سے حادثہ شدہ گاڑی کو میری گاڑی سے باندھ لیا۔میں نے اپنی گاڑی چلانی شروع کی اور دوسری گاڑی کا سٹیرنگ مکرم مہدی صاحب نے سنبھال لیا اور اللہ کا نام لے کر اس طویل اور کٹھن سفر پر روانہ ہو گئے۔کچے رستے ، غیر ملک، اجنبی لوگ اور پھر ہم نے اڑنے والی گردوغبار سے بچنے کے لئے اپنے سروں کو ڈھانک رکھا تھا، جس سے ہماری کیفیت و ہیئت بھی عجیب لگ رہی تھی۔رستہ میں گنی بساؤ کے ایک قصبہ میں ہی شام پڑ گئی ، اس لئے ہم نے رات وہیں بسر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔اب سوال یہ تھا کہ اس اجنبی گاؤں میں ہم پر دیسی رات کیسے گزاریں۔اتفاق سے ایک آدمی سے سر راہ ملاقات ہو گئی۔اسے ہم نے اپنی بپتا سنائی جس پر اسے ہماری حالت زار پر رحم آگیا اور اس نے از راہ ہمدردی ہمیں اپنے گھر کے برآمدہ میں شب بسری کی اجازت مرحمت فرما دی۔ہم لوگ برآمدہ میں ایک تختہ پر دراز ہو گئے۔باوجود آرام دہ دبستر نہ ہونے کے بھی خوب نیند آئی۔پھر علی الصبح نئے سفر پر روانہ ہو گئے۔راستہ میں پولیس بار بار روک لیتی انہیں مطمئن کر کے پھر سفر شروع کرتے اور اس طرح تین ممالک کی سرحدوں پر امیگریشن اور کسٹم والوں کا سامنا کرتے ہوئے سفر کے دوسرے دن شام کے قریب اپنی منزل پر پہنچے۔ہماری حالت قابل دید تھی۔ہمیں پہچاننا مشکل تھا۔بہر حال الحمد للہ ہم نے یہ سارا سفر بخیر وخوبی طے کر لیا۔242