ارضِ بلال — Page 240
ارض بلال- میری یادیں ) آنحضور ساشا ایلم کے وصال کے موقع پر تلوار سونت لی تھی اور کہہ رہے تھے جو کوئی یہ کہے گا کہ حضرت محمد صلی ایام فوت ہو گئے ہیں۔تو میں اس کا سر تن سے جدا کر دوں گا۔اس پر جب حضرت ابوبکر صدیق نے آیت کریمہ وَمَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ أَفَأَبِنْ مَّاتَ أَوْ قُتِلَ انْقَلَبْتُمْ عَلَى b أَعْقَابِكُمْ وَمَنْ يَنْقَلِبْ عَلَى عَقِبَيْهِ فَلَن يَضُرَ اللهَ شَيْئًا وَسَيَجْزِى اللهُ الشَّكِرِينَ ط b (آل عمران: ۱۳۵) ترجمہ: اور محمد نہیں ہے مگر ایک رسول۔یقینا اس سے پہلے رسول گزر چکے ہیں۔پس کیا اگر یہ بھی وفات پا جائے یا قتل ہو جائے تو تم اپنی ایڑیوں کے بل پھر جاؤ گے؟ اور جو بھی اپنی ایڑیوں کے بل پھر جائیگا تو وہ ہر گز اللہ و کوئی نقصان نہیں پہنچا سکے گا اور اللہ یقینا شکر گزاروں کو جزا دے گا۔تلاوت فرمائی تو انہیں لگا جیسے آج ہی یہ آیت نازل ہوئی ہے۔اسی طرح مجھے بھی ایسے لگا ہے جیسے آج ہی یہ آیت کریمہ نازل ہوئی ہے۔حالانکہ میں نے بے شمار دفعہ اس آیت کریمہ کی تلاوت کی ہے۔ایک پیر صاحب کا اعتراف حق سینیگال کے ایک ممبر آف پارلیمنٹ جن کا تعلق خانوادہ سادات سے ہے۔ایک میٹنگ کے دوران مجھے مخاطب ہو کر کہنے لگے کہ مسلمانوں کی علمی ، اخلاقی اور سیاسی غلامی کی جو تصویر کشی آپ نے کی وہ بالکل درست ہے لیکن میری ایک درخواست ہے کہ جیسا کہ آپ جانتے ہیں صدیوں سے ہمارے خاندان میں پیری مریدی کا نظام رائج ہے اور اس نظام کے نشیب و فراز اور رموز واسرار کے بارے میں ہم سے بڑھ کر کون آشنا ہو گا۔اس لئے مسلم معاشرہ کی تشکیل کے لئے ہمیں کیا کرنا چاہیے۔میں اس روحانی بیماری کی اہمیت، کیفیت اور اس کے علاج کے بارے میں ایک مثال کے ذریعہ آپ کو سمجھانے کی کوشش کرتا ہوں۔240