ارضِ بلال

by Other Authors

Page 239 of 336

ارضِ بلال — Page 239

ارض بلال- میری یادیں) میں ماہر نہیں ہوں اور تم بفضلہ تعالیٰ حافظ قرآن بھی ہو اور پھر عرب بھی ہو اور دنیاوی اعتبار سے بھی پڑھے لکھے ہو۔اس لئے اس کتابچہ کو ذرا دیکھو اگر کوئی غلطی ہو تو درست کر لیں۔وہ میرے نوٹس ساتھ لے گیا۔اگلے روز میرے پاس آیا۔کہنے لگا۔استاذ اس کتابچہ میں ایک بہت بڑی غلطی ہے۔میں نے پوچھا بتائیے کیا غلطی ہے؟ کہنے لگا، آپ نے ایک سوال لکھا ہے کہ کیا آنحضرت صلی ایام کے بعد کوئی نبی آسکتا ہے؟ پھر جواب میں آپ نے لکھا ہے، جی ہاں۔یہ تو بالکل غلط ہے۔میں نے اسے کہا۔یہ غلط نہیں ہے بلکہ بالکل درست ہے۔اس پر وہ کافی پریشان ہو گیا۔میں نے کہا۔دوست دیکھو ! تم عرب ہو۔تمہاری زبان عربی ہے۔تم حافظ قرآن ہو اور تمہارے خاندان کے سب لوگ بقول تمہارے علماء اور حفاظ ہیں۔اب اس طرح کرتے ہیں میں ایک آیت کریمہ پڑھتا ہوں تم نے ترجمہ کرنا ہے۔میں نے یہ آیت کریمہ پڑھی: يُبَنِي آدَمَ إِمَّا يَأْتِيَنَّكُمْ رُسُلٌ مِنْكُمْ يَقُصُّونَ عَلَيْكُمْ آيَتِيْ فَمَنِ اتَّقَى وَأَصْلَحَ فَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ (الاعراف: ۳۶) ترجمہ: اے ابنائے آدم ! اگر تمہارے پاس تم میں سے رسول آئیں جو تم پر میری آیات پڑھتے ہوں تو جو بھی تقوی اختیار کرے اور اصلاح کرے تو ان لوگوں پر کوئی خوف نہیں ہوگا اور وہ غمگین نہیں ہوں گے۔میں نے آیت پڑھنی شروع کی اور اسے کہا کہ تم ساتھ ساتھ ترجمہ کرتے جاؤ۔جب میں آیت پڑھ چکا تو میں نے کہا اب دوبارہ میں اسے پڑھتا ہوں دوبارہ ترجمہ کرو۔پھر میں نے آہستہ آہستہ پڑھنا شروع کیا۔وہ ساتھ ساتھ لفظی ترجمہ کر رہا تھا۔میں نے محسوس کیا کہ اس کے چہرے کا رنگ بدل رہا ہے۔جب آیت پڑھ چکے تو میں نے کہا ، اب پھر میں آیت کریمہ پڑھتا ہوں، ہم ترجمہ کرو۔پھر اس نے لفظی ترجمہ شروع کیا۔میں نے دیکھا کہ اس کی عجیب کیفیت تھی جب آیت کریمہ پڑھ چکے تو وہ کہنے لگا، استاذ آج میری حالت حضرت عمر فاروق کی طرح ہے۔جب 239