ارضِ بلال — Page 193
ارض بلال- میری یادیں ) کے پابند ڈاکٹر صاحب رہتے تھے۔ان کا پورا نام خلیل ینگاڈ و صاحب تھا۔چند سال پہلے ان کا وصال ہو گیا ہے۔افریقہ کے جن ممالک تک میرا تعارف اور شناسائی ہے، میرے علم کے مطابق دین کے لئے غیر معمولی مالی قربانی کرنے والوں میں آپ صف اول کے مجاہدین میں سے تھے۔لازمی چندہ جات کے علاوہ زکوۃ با قاعدہ نصاب کے مطابق ادا کرتے۔علاوہ ازیں بینک سے جو رقم بطور سود ملتی وہ بھی من و عن اشاعت دین کی مدد میں جماعت میں پیش کرتے تھے۔اللہ تعالیٰ ہمیشہ خلیفہ وقت کو اخلاص کی دولت سے مالا مال باوفا خدام بکثرت عطا فرماتا رہے اور ہم خلافت کی برکات سے ہمیشہ زیادہ سے زیادہ فیض پاتے رہیں۔آمین۔مکرم علیو باہ صاحب جماعت کے ابتدائی ممبران میں سے تھے۔دنیاوی لحاظ سے بفضلہ تعالیٰ اعلی تعلیم یافتہ تھے۔گیمبیا میں کسٹم کے محکمہ کے اعلیٰ ترین عہدہ پر فائز تھے۔ان کی اعلیٰ ملکی خدمات کے اعتراف میں انہیں جسٹس آف پیس کے خطاب سے نوازا گیا تھا۔مکرم باہ صاحب بہت ہی شریف النفس اور سادہ مزاج تھے۔باوجود اتنے بڑے محکمہ کے سر براہ ہونے کے ذاتی زندگی بہت زیادہ سادہ تھی۔ابتدا سے ہی جماعت کی خدمت مختلف حیثیتوں سے بجا لاتے رہے۔سیکرٹری مال ہمبر مجلس عاملہ نیشنل صدر جماعت کے طور پر خوب خدمت کی توفیق پائی۔ان کے گھر میں ایک چھوٹی سی مسجد بنی ہوئی تھی جس کا سنگ بنیاد مکرم میرمسعود احمد صاحب نے رکھا تھا۔مکرم بابا الیف تر اول صاحب موجودہ امیر گیمبیا کا تعلق بھی سالیکنی جماعت سے ہے۔مکرم امیر صاحب بہت ہی محنتی دوست ہیں۔بچپن میں ہائی سکول کی تعلیم کے سلسلہ میں سالیکینی سے بانجول آگئے۔یہاں پر جماعت سے رابطہ ہوا۔نیک فطرت تھے۔حق کو حق سمجھا اور بیعت کر لی۔اپنے خاندان میں لمبا عرصہ تک اکیلے 193