ارضِ بلال

by Other Authors

Page 192 of 336

ارضِ بلال — Page 192

ارض بلال۔میری یادیں گنی بساؤ کے آرمی چیف ان کے ایک قریبی عزیز گنی بساؤ میں آرمی کے چیف آف سٹاف تھے۔ان کا نام مسٹر مانے تھا۔ایک بار مکرم امیر صاحب اور خاکسار ثنا صاحب کے ہمراہ ان کے ہاں گنی بساؤ گئے تھے۔انہوں نے ہماری بڑی تکریم کی ہمیں ہمارے ہوٹل میں کھانا پہنچاتے رہے۔بعد میں وہ ایک فوجی انقلاب میں مارے گئے تھے۔جانکاہ اور جان لیوا حادثہ ثنا چام صاحب لمبا عرصہ ہیومینٹی فرسٹ کے چیئر مین رہے اور حسب توفیق خدمت کی۔ایک روز ہیومینٹی فرسٹ کے کمپیوٹر کالج کے سامنے کھڑے تھے کہ ایک کار نے آکر ٹکر مار دی جس سے ان کی ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ گئی۔گیمبیا میں مناسب علاج نہ ہونے کے باعث سینیگال لایا گیا۔اس دوران مجھے ان کی خدمت اور دیکھ بھال کی توفیق ملی۔لیکن عمر نے وفانہ کی اور اس حادثہ کے نتیجہ میں اس دار فانی سے رخصت ہو گئے۔اس بیماری کے دوران میں نے انہیں ہمیشہ ہی مسکراتے دیکھا۔عجب مرد تھا۔اللہ تعالیٰ انہیں کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے۔آمین۔حضرت خلیفہ اتبع الرابع" کی شفقت حضور انور جماعت کے مخلص کارکنان کا بلا امتیاز خیال فرماتے تھے۔مکرم ثنا صاحب پر حضور انور کی خصوصی شفقت تھی۔ان کے مصنوعی بازو کے لئے حضور انور نے لندن میں اپنی نگرانی میں انتظام فرمایا۔ان کا ایک بیٹا جامعہ احمدیہ انگلستان میں زیر تعلیم ہے۔اللہ تعالیٰ اس نوجوان کو اپنے والد محترم کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔ڈاکٹر خلیل سینگا ڈو ( مرحوم ) آف گیمبیا گیمبیا میں فرافینی کے مقام پر ایک نہایت ہی بزرگ، تقوی شعار، دُعا گو اور پانچ وقت نمازوں 192