ارضِ بلال

by Other Authors

Page 194 of 336

ارضِ بلال — Page 194

- میری یادیں - ہی احمدی تھے۔ابھی حال ہی میں ایک دوسرے بھائی نے بھی بیعت کی ہے۔بعد ازاں اعلی تعلیم کے لئے آپ امریکہ چلے گئے۔واپسی پر کسٹم کے محکمہ میں ملازمت شروع کی اور پھر اعلی ترین مقام تک پہنچے۔جماعتی خدمات کے لحاظ سے صدر خدام الاحمدیہ، افسر جلسہ سالانہ ،سیکرٹری مال نیشنل پریذیڈنٹ اور اب بطور امیر خدمت کی توفیق مل رہی ہے۔میرے ایک غیر احمدی واقف کار جن کا تعلق پاکستان سے ہے اور گیمبیا میں کاروبار کرتے ہیں ایک دن مجھے ملے۔کہنے لگے، میں آپ کے امیر صاحب سے بہت متاثر ہوا ہوں۔یہ تو بہت نیک آدمی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ایک روز میں کسی کام کی غرض سے مکرم امیر صاحب کے سرکاری دفتر میں گیا۔میں نے دیکھا کہ اس محکمہ میں ہر طرف کارکنان پیسے کے چکر میں ہوتے ہیں۔لیکن اس کے برعکس میں جب امیر صاحب کے کمرے میں پہنچا تو میں نے دیکھا کہ مکرم امیر صاحب تلاوت قرآن پاک میں مصروف ہیں۔میں نے امیر صاحب کو بتایا کہ آپ کی جماعت کے فلاں آدمی نے میری کچھ رقم ادا کرنی ہے، وہ حیل و حجت سے کام لے رہا ہے۔اس سلسلہ میں میری مدد فرما دیں۔امیر صاحب نے اسی وقت فون اٹھایا اور متعلقہ شخص کو فون کیا اور کہا کہ اس پاکستانی دوست کی رقم فوراً ادا کر کے مجھے فون پر ہی اطلاع کرو۔وہ دوست بتاتے ہیں اسی روز اس آدمی نے میری رقم ادا کر دی۔اللہ کے فضل سے جماعت ان کے زیر نگرانی خوب ترقیات کی منازل طے کر رہی ہے۔گیمبیا کے علاوہ گنی بساؤ کی جماعت بھی ان کے زیر نگرانی ہے۔مکرم باشیخو د بیبا صاحب فرافینی کے ایک معروف بزرگ تھے۔ایک لمبا عرصہ جماعت کے صدر کے طور پر خدمت کی توفیق ملی۔نہایت ہی مخلص اور وفا دار دوست تھے۔میں نے انہیں کبھی بھی کسی بھی نماز پر دیر سے مسجد میں آتے نہیں دیکھا۔ہمیشہ اوّل وقت میں مسجد میں حاضر ہوتے۔شہر کے زعما میں شمار ہوتے 194