ارضِ بلال

by Other Authors

Page 158 of 336

ارضِ بلال — Page 158

ارض بلال۔میری یادیں ) کو ملنے کے لئے پاکستان چلا گیا۔میں 1983ء میں پہلی بار گیمبیا میں اکیلے آیا تھا۔اس کے بعد فیملی 1987ء میں میرے پاس پہنچی تھی۔پاکستان سے جب واپس لندن آیا تو میرے ایک پرانے دوست مکرم چوہدری رشید احمد صاحب ہیں جن سے بڑا پیار کا تعلق ہے پاکستان میں ان کا تعلق کھاریاں شہر سے ہے۔اب انگلستان کی شہر بہائی ویکم میں رہتے ہیں۔جب انہیں میری ادھر آمد کا علم ہوا تو میرے پاس مسجد فضل میں تشریف لائے اور مجھے اپنے ساتھ اپنے گھر لے گئے۔پھر ادھر ہی میں نے رات بسر کی۔ایک غیر مسلم کا خواب سچا ہو گیا سینیگال کے علاقہ کو سانار میں ایک دفعہ ہم نے ایک رات مکرم بامبوجوب صاحب کے گھر میں گزاری۔انہوں نے مجھے بتایا کہ یہاں سے قریب ہی ایک چھوٹا سا گاؤں ہے۔وہاں پر میرے ماموں رہتے ہیں جن کا نام سامبا باہ ہے اور وہ گاؤں کے نمبر دار ہیں اور لا مذہب ہیں۔اگر ہم ان کے پاس جائیں اور انہیں احمدیت کا تعارف کرائیں تو شاید وہ احمدی ہوجائیں۔اس پر مکرم بامبو جوب صاحب، استاذ احمد علی صاحب اور خاکسار اس گاؤں میں چلے گئے۔صبح کا وقت تھا، مکرم سامبا باہ صاحب کے گھر پہنچے۔بامبو صاحب نے انہیں ہمارے بارے میں بتایا۔پھر جماعت کے بارے میں حسب علم تعارف کرایا۔اس کے بعد میں نے کچھ باتیں کیں۔اس پر سامبانمبر دار کہنے لگا کہ میں تو آپ لوگوں کا بڑے عرصہ سے انتظار کر رہا تھا۔ہم بڑے حیران ہوئے کہ یہ ہمیں جانتا تک نہیں تو پھر یہ ہمارا کیوں انتظار کر رہا ہے۔اس پر اس نے بتایا کہ میرے پاس بہت سے لوگ آتے رہے ہیں اور مجھے کہتے رہے ہیں کہ میں مسلمان ہو جاؤں لیکن میں نے ایک بارخواب دیکھا تھا کہ میں ایک غیر افریقی کے ذریعہ مسلمان ہوں گا۔اس پر اس نے بیعت کر لی اور اپنے مسلمان ہونے کا اعلان کر دیا۔158