ارضِ بلال — Page 159
قبولیت دعا ارض بلال۔میری یادیں۔۔۔۔۔باب یازده۔۔۔۔۔قبولیت دعا کے چند ایمان افروز واقعات الدعاء مخ العبادة دُعا عبادت کا مغز ہے۔وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيبٌ أُجِيبُ دَعْوَةَ اللَّاعِ إِذَا دَعَانِ فَلْيَسْتَجِيبُوا لِي وَلْيُؤْمِنُوا بِي لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ (البقرة: 187) اور جب میرے بندے تجھ سے میرے متعلق سوال کریں تو یقیناً میں قریب ہوں۔میں دُعا کرنے والے کی دُعا کا جواب دیتا ہوں جب وہ مجھے پکارتا ہے۔پس چاہیئے کہ وہ بھی میری بات پر لبیک کہیں اور مجھ پر ایمان لائیں تا کہ وہ ہدایت پائیں۔اللہ تعالیٰ کا اپنے عباد الصالحین سے وعدہ ہے کہ وہ ان کی عاجزانہ دعاؤں اور تضرعات کو شرف قبولیت بخشتا ہے۔خدا تعالیٰ کے فضل سے دنیا بھر میں جماعت احمدیہ کے گھروں میں آئے دن یہ معجزات جنم لیتے ہیں جو ان کے ایمان اور پائے ثبات میں استحکام کا باعث بنتے ہیں۔اس سلسلہ میں چند ایمان افروز قبولیت دُعا کے واقعات پیش خدمت ہیں : حضور انور کی دُعا سے گورنر بن گئے سینیگال جماعت کے ایک مخلص دوست، سابقہ ممبر آف پارلیمنٹ اور آج کل بفضلہ تعالیٰ پوری ریجن Tamba Kunda کے پریذیڈنٹ ہیں۔یہ عہدہ گورنر کے برابر ہوتا ہے۔159