ارضِ بلال

by Other Authors

Page 139 of 336

ارضِ بلال — Page 139

ارض بلال۔میری یادیں حاجی صاحب نے بتایا، ان دنوں میری مالی حالت درست نہ تھی۔پھر اچانک میرا ایک باغ فروخت ہو گیا۔میں نے سوچا، اب ان پیسوں سے گاڑی لے لوں گا۔اتفاق سے انہی دنوں جماعت کی میٹنگ تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ جماعت میں گاڑی نہ ہونے کے باعث تبلیغی کام آہستہ آہستہ چل رہا ہے۔میں نے سوچا کہ میرے پیدل چلنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا مگر خدا کے مسیح کی جماعت کو پیدل نہیں چلنا چاہیئے۔یہ بزرگ ایک سال جلسہ لندن میں تشریف لائے تھے۔میں ان کو خاص طور پر جا کر ملا تھا۔اللہ تعالی انکی جماعت سے محبت اور اخلاص کو اور بڑھائے اور اس کا اجر عظیم عطا فرمائے۔آمین۔139