ارضِ بلال — Page 140
۔] ارض بلال۔میری یادیں۔۔۔۔باب نهم۔۔۔۔۔] احمدیت کا ایمان افروز سفر ڈاکٹر سامبوجان باہ صاحب کی ایمان افروز داستان نظام وصیت کی برکات گزشتہ دنوں الفضل اخبار پڑھ رہا تھا کہ اس میں نئے موصیان کے اعلانات نظر سے گزرے۔ایک نام پر آکر میری نظر یکدم رک گئی کیونکہ یہ نام بڑا مانوس سا تھا۔یہ نام گیمبیا کے ایک نوجوان مکرم سامبو جان صاحب کا تھا۔ان کے نظام وصیت میں داخل ہونے کی بڑی خوشی ہوئی۔اس کے بعد میں نے ان کی منقولہ اور غیر منقولہ جائداد کی تفاصیل پڑھیں جو ایک عام کیمبین کی حیثیت سے کافی زیادہ تھیں۔جہاں ان کو پڑھ کر حیرانگی ہوئی وہاں خوشی اور مسرت بھی ہوئی کہ خدا تعالیٰ نے ہمارے اس بھائی کو دین کی نعمت کے علاوہ دنیاوی نعمتوں سے بھی مالا مال کر رکھا ہے۔تعارف سامبو جان کے سارے حالات ایک فلم کی طرح میری نظروں کے سامنے گزرنے لگے۔سامبو جان کے والد صاحب فرافینی کے قریب YALLAL BA نامی گاؤں میں رہتے تھے۔معمولی سے زمیندار تھے۔انہوں نے پہلی شادی کی تو اس میں سے کوئی اولاد نہ ہوئی پھر انہوں نے دوسری شادی کی تو اللہ تعالی نے ایک بیٹے سے نوازا۔اس کا نام انہوں نے سامبو جان رکھا۔قبول دین متین سامبو جان صاحب نے جوانی میں قدم رکھا تو ان کا اٹھنا بیٹھنا چند احمدی دوستوں کے ساتھ ہو گیا۔اس پر اللہ تعالیٰ نے ان کے دل کی گرہ کھول دی اور انہوں نے بڑی بشاشت قلبی کے ساتھ 140