ارضِ بلال

by Other Authors

Page 266 of 336

ارضِ بلال — Page 266

ارض بلال۔میری یادیں ایک آدمی کبھی کبھار انسان سے شیر کا روپ دھار لیتا ہے۔یہ جگہ بھے سے تقریباً 60 کلومیٹرز کے فاصلہ پر واقع ہے۔چھوٹا سا جزیرہ ہے۔یہاں سب لوگ ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔میں اس علاقہ کا بھی جماعتی لحاظ سے نگران تھا۔اس لئے اکثر اوقات جارج ٹاؤن جماعت میں آتا جاتا رہتا تھا۔میں نے اس طالب علم سے اس آدمی کا نام پوچھا۔اس پر پہلے تو وہ طالبعلم خائف ہو گیا مگر بعد میں میرے اصرار پر اس نے بتایا کہ اس آدمی کا نام سلیمان حیدرا ہے۔( ہمارے ہاں سید کہتے ہیں۔لیکن گیمبیا اور سینیگال وغیرہ میں انہیں شریف یا حیدرا کہتے ہیں۔لوگ انہیں احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ان میں سے اکثر عوام الناس کو اپنے جال میں پھنسا کر بڑی بیدردی سے ان کا خون چوستے رہتے ہیں) میں سلیمان حیدرا سے خوب واقف تھا۔اگر چہ یہ احمدی تو نہیں تھا لیکن احباب جماعت کا بڑا احترام کرتا تھا۔اس کے بڑے بھائی سیڈی مختار حید را صاحب ہماری لوکل جماعت کے صدر تھے۔میں نے اپنے عزیز طالب علم سے کہا۔اب میں جب بھی جارج ٹاؤن آؤں گا تو میں سلیمان حیدرا سے مل کر اس راز کی حقیقت کے بارے میں پوچھ کر آپ کو بتاؤں گا۔کچھ عرصہ بعد میں جماعتی دورہ پر جارج ٹاؤن گیا۔اس دوران ایک دن میں سلیمان حیدرا کے ہاں چلا گیا۔علیک سلیک کے بعد آمدم برسر مطلب۔میں نے اس سے اس کے شیر کا روپ دھارنے والی بات کی حقیقت کے بارے میں دریافت کیا۔اس پر سلیمان حیدرا نے ہنسنا شروع کر دیا ، کافی دیر ہنستا رہا پھر کہنے لگا کہ استاذان بیوقوفوں کو اگر اس طرح کی باتوں سے ڈرایا دھمکایا نہ جائے تو یہ لوگ ہمیں ہی کھا جائیں گے۔اس لئے ان لوگوں کے ساتھ مختلف قسم کے داؤ فریب کرنے پڑتے ہیں۔266