ارضِ بلال

by Other Authors

Page 230 of 336

ارضِ بلال — Page 230

ارض بلال۔میری یادیں جماعت کے خلاف مختلف قسم کے اعتراضات کا رد اور جواب ہے۔سینیگال میں عربی اساتذہ نے اس کتاب سے بہت فائدہ حاصل کیا ہے ) ایک دفعہ میں ان کے علاقہ میں دورہ پر گیا۔ان کے گاؤں میں صرف چند ایک گھرانے تھے، سب کچھ گھر تھے۔یہ گاؤں ایک شہر کے رستہ پر واقع تھا۔جہاں دن بھر بے شمار لوگ پیدل یا ریڑھوں وغیرہ پر سوار گزرتے تھے۔ان کے والد صاحب گاؤں کے نمبردار تھے۔جب میں ان کے علاقہ سے گزر رہا تھا تو میں نے دیکھا کہ ان کے گھر کی بیرونی دیوار پر بڑے موٹے حروف میں عربی زبان میں لکھا ہوا تھا کہ یہ گھر استاذ داؤد باہ احمدی کا ہے۔مجھے یہ دیکھ کر بہت زیادہ مسرت ہوئی۔پھر ان کی دعوت الی اللہ سے ان کے علاقہ میں احمدیت کا پیغام بہت سے مقامات پر پہنچ گیا۔اس گاؤں میں بہت دفعہ اجتماع اور جلسے بھی کئے۔علاقہ بھر سے شرکاء تشریف لاتے تھے۔اب تو خدا تعالیٰ کے فضل سے ان کے گاؤں میں مسجد بھی بن گئی ہے اور جماعت کے زیرانتظام نماز جمعہ بھی ہوتا ہے۔میں نے بہت دفعہ ان کے گھر پر راتیں گزاری ہیں۔اللہ تعالیٰ نے ان کو بڑے قابل بچے عطا فرمائے ہیں۔دو بیٹے ڈاکار یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں۔ابتدا میں میرے گھر میں ہی رہتے تھے۔جماعت کی خدمت میں بفضلہ تعالی پیش پیش ہیں۔بیعت فارم درخت پر سینیگال کے ایک گاؤں سارگوری کے قریب ایک اور گاؤں تھا جس میں ایک نو جوان استاذ داؤد باہ صاحب کے زیر تبلیغ تھا۔اللہ تعالیٰ نے اس کے دل میں حق و صداقت کی شمع روشن فرما دی اور اس نے مہدی علیہ السلام کی جماعت میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا۔جس پر اس کو کئی افراد خانہ اور دیگر احباب نے کافی سمجھایا مگر یہ نوجوان اپنے ایمان پر ثابت قدم رہا۔اس کے بعد اس نے اپنا بیعت فارم حضور انور کی خدمت اقدس میں لندن ارسال کر دیا۔کچھ عرصہ کے بعد حضور انور کی جانب سے اس کا جواب مل گیا۔اس نوجوان نے حضور انور کے خط کو اپنے گھر کے قریب ایک کھلی جگہ میں ایک 230