ارضِ بلال

by Other Authors

Page 228 of 336

ارضِ بلال — Page 228

ارض بلال۔میری یادیں رابطہ نہیں ہے۔اس وجہ سے ان کا جماعت کے بارے میں سارا علم نفرت ، تعصب اور کدورت کے علاوہ کچھ نہیں ہے ) اسے علم ہوا کہ اس کے عزیز تو احمدی ہو چکے ہیں، اسے اس بات کا بہت دکھ ہوا، اور اس نے ان عزیزوں کے ساتھ سخت اظہار ناراضگی گیا اور جماعت کو بہت برا بھلا کہا۔اتفاق سے ان دنوں ڈاکار میں تربیتی کلاس شروع ہونے والی تھی۔اس کے چند عزیزوں نے بھی اس کلاس میں شرکت کرنی تھی۔انہوں نے اسے ڈا کار جا کر خود جماعت کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لئے کہا، اس پر وہ راضی ہو گیا اور ان کے ساتھ ڈا کار آ گیا۔اس نوجوان سے بھی ملاقات ہوئی۔بڑا خاموش خاموش سا تھا۔موریطانین لوگ اکثر اوقات اپنا منہ ڈھانپ کر رکھتے ہیں، اس لئے وہ بھی منہ ڈھانپ کر رکھتا تھا۔چند دن کے بعد استاذ احمد گئی صاحب نے مجھے بتایا کہ یہ موریطانین نوجوان ایک بڑے خطر ناک ارادہ سے اس کلاس میں آیا تھا۔کیونکہ اسے یہ سن کر بہت صدمہ ہوا تھا کہ اس کے عزیز ہماری وجہ سے کفر و ضلالت کے سمندر میں غرق ہو رہے ہیں۔اس لئے وہ ایک خنجر لے کر اس کلاس میں آیا تھا جس سے وہ حملہ کرنا چاہتا تھا کیونکہ اس نے علماء سے سنا تھا کہ احمدیوں کو قتل کرنا بہت ثواب کا کام ہے۔اس نیت سے وہ ڈا کار آیا تھا۔یہاں آکر اس نے دیکھا کہ ہم نے اپنے مرکز میں ہر طرف قرآن پاک کی سورتیں اور مختلف آیات کریمہ آویزاں کی ہوئی تھیں۔پھر اس نے ہماری اذان ، طریق وضو اور نماز کو اپنی آنکھوں سے دیکھا اس کے علاوہ بہت سے احمدی اساتذہ سے ملا اور تقاریر بھی سنیں تو وہ بہت حیران ہوا کہ میں جماعت کے بارے میں کیا سنتا تھا اور حقیقت تو اس کے برعکس ہے۔اس پر اس کے دل سے نفرت کا زہر کا فور ہو گیا اور اس کے بجائے جماعت کی محبت اور صداقت نے جگہ بنالی۔اس پر اس نے بیعت بھی کر لی اور یہ وعدہ بھی کیا کہ وہ انشاء اللہ واپس جا کر پیغام حق کو اپنی قوم تک پہنچائے گا۔228