ارضِ بلال

by Other Authors

Page 195 of 336

ارضِ بلال — Page 195

ارض بلال- میری یادیں ) تھے۔ان کی وفات پر ایک غیر احمدی دوست نے کہا کہ آج شہر کا ایک پایہ ٹوٹ گیا ہے۔یا محمد جان یہ بزرگ بانجول کے قریب لامین کے رہنے والے تھے۔ایک سکول میں ملازم تھے۔نہایت ہی نیک فطرت اور پارسا بزرگ تھے۔تنگدستی غالب تھی، پھر بھی اپنی حیثیت کے مطابق قربانی میں پیش پیش رہتے تھے۔ان کی فطرت میں عاجزی کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی تھی۔جماعت کے لئے ہر آواز پر لبیک کہنا ان کی فطرت ثانیہ بن چکی تھی۔اللہ تعالی انہیں غریق رحمت فرمائے۔آمین۔صالفو کیٹا مکرم صالفو کیٹا صاحب بھی جماعت کے ایک بزرگ تھے۔یہ ایک پڑھے لکھے دوست تھے۔طبیعت میں عاجزی اور انکساری بہت زیادہ تھی۔کسی پرائمری سکول میں ہیڈ ماسٹر تھے۔انکی رہائش احمد یہ مسجد سے بہت دور ایک اور شہر بریکامہ سے بھی آگے کسی گاؤں میں تھی۔وہاں سے ہر جمعہ کو با قاعدہ نماز کے لئے تشریف لاتے تھے۔امام اسماعیل طور گیمبیا کی صابا جماعت اپنے اخلاص میں بہت مشہور ہے۔یہ وہی جگہ ہے جہاں حضرت خلیفۃ امسیح الرابع " نے نصرت جہاں کی دوسری اسکیم کا اعلان فرمایا تھا۔صابا جماعت کے بانی ممبر مکرم اسمعیل طور صاحب تھے جو اپنے گاؤں میں تعلیم و تدریس کا کام کرتے تھے۔جب آپ نے احمدیت قبول کی تو آپ کے سب شاگردوں نے بھی آپ کے نیک اُسوہ اور اثر کے تحت احمدیت قبول کر لی۔اس جماعت پر بڑی مشکلات آئیں۔یہ لوگ ثابت قدم رہے اور ان کی نسلیں بھی بڑے اخلاص کے ساتھ خلافت کے دامن سے وابستہ ہیں۔195