اربعین اطفال

by Other Authors

Page 10 of 17

اربعین اطفال — Page 10

23 - الدُّعَاءُ هُوَ الْعِبَادَةُ دُعا ہی تو اصل عبادت ہے) ی غلطی پر جن لوگوں نے عبادت کو دُعا سے الگ چیز قرار دیا ہے وہ بڑی نما ہیں۔چونکہ دُعا سے بندہ کا تعلق خُدا سے قائم ہوتا ہے، اس لئے مغز عبادت یایوں کہو کہ اصل عبادت دُعا ہی ہے۔24 - الدُّنْيَا مَزرَعَةُ الْآخِرَةِ (دنیا آخرت کی کھیتی ہے) یعنی جو عمل دُنیا میں کاشت کرو گے اس کا پھل آخرت میں ضرور ملے گا۔یہاں نیک عمل کر لو تو وہاں اُن کا ثمر و خم کو ملے گا۔25 - صُومُوا تَصِحُوا روزے رکھا کرو تا کہ صحت حاصل ہو ) یعنی ایک مقصد روزہ کا یہ بھی ہے کہ آدمی کی صحت درست ہو جائے۔اور جسم کے فضول مادے جل کر جسم اعتدال کی حالت میں آجائے۔(10)